پاکستان  بھرمیں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1235 سے تجاوز کر گئی، 9 افراد جان بحق

سندھ میں 429، پنجاب408، خیبرپختونخوا147، بلوچستان 131، گلگت بلتستان91، اسلام آباد 27 اورآزادکشمیر میں 2 کیس رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ کورونا وائرس سے سندھ میں ایک، پنجاب تین، خیبرپختونخوا تین، بلوچستان ایک اور گلگت بلتستان میں بھی ایک مریض ہلاک ہوا ہے

1386068
پاکستان  بھرمیں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1235 سے تجاوز کر گئی، 9 افراد جان بحق

پاکستان  بھرمیں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1235 سے تجاوز کر گئی ، وائرس اب تک 9 مریضوں کی جان لے گیاجبکہ 23 افراد مکمل طور پر صحت ياب ہوئے ہیں۔

سندھ میں 429، پنجاب408، خیبرپختونخوا147، بلوچستان 131، گلگت بلتستان91، اسلام آباد 27 اورآزادکشمیر میں 2 کیس رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ کورونا وائرس سے سندھ میں ایک، پنجاب تین، خیبرپختونخوا تین، بلوچستان ایک اور گلگت بلتستان میں بھی ایک مریض ہلاک ہوا ہے۔

نیشنل کورونا کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرنے اعدادو شمارجاری کردئیے، جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں کورونا کے کیسزکی تعداد 1235 ہوگئی ہے۔

کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق سندھ میں سب سے زیادہ کيسز 429 جبکہ پنجاب میں تعداد 408 ہوگئے ہیں۔

کورونا سے نمٹنے کیلئے چین  نے  پاکستان میں طبی ماہرین بھیجنے کا اعلان کیا  ہے۔ چینی سفارت خانے کےمطابق پاکستان کو طبی سامان کی فراہمی کی تیاری کر  رہے ہیں، چین آئسولیشن کیلئے ایک عارضی اسپتال بنانے میں پاکستان کی مدد کرے گا۔

چیئرمین این ڈی ایم  اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کا کہنا ہے کہ پاکستان میں قرنطینہ کیلئے ایک ہزار سات سو پچانوے ہوٹلز بک کرلیے گئے ہیں۔

پنجاب میں گزشتہ 2 دنوں میں 2 مریض اس موذی وائرس سے جاں بحق ہوئے، بدھ کے روز پنڈی میں بیرون ملک سے آنے والی خاتون چل بسیں جبکہ جمعرات کو لاہور میں کورونا سے ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی جو کہ اب تک شہر میں وائرس سے دوسری ہلاکت ہے۔

خیال رہے چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کا کہنا تھا کہ پاکستان میں قرنطینہ کیلئے ایک ہزار سات سو پچانوے ہوٹلز بک کرلیے گئے ہیں۔



متعللقہ خبریں