پاکستان بھر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 892، چھ افراد جان بحق

نیشنل کمانڈاینڈ کنٹرول سینٹر نے کورونا کے تازہ اعداد و شمار جاری کردیے ، جس میں بتایا گیا ہے کہ [ پاکستان میں کوروناوائرس سے6افرادجاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ ملک میں کوروناوائرس کےمریضوں کی تعداد 892ہوگئی ہے

1383821
پاکستان بھر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 892، چھ افراد جان بحق

پاکستان بھر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 892 ہوگئی ہے جبکہ جان لیوا مرض سے چھ افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ ۔6مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈاینڈ کنٹرول سینٹر نے کورونا کے تازہ اعداد و شمار جاری کردیے ، جس میں بتایا گیا ہے کہ [ پاکستان میں کوروناوائرس سے6افرادجاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ ملک میں کوروناوائرس کےمریضوں کی تعداد 892ہوگئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق رات12بجےسےکوروناکے27نئےکیس رپورٹ ہوئے، سندھ میں 352،پنجاب میں225، بلوچستان میں 108،کے پی میں کورونا کیسز کی تعداد31ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈاینڈ کنٹرول سینٹر کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں71،اسلام آبادمیں15،آزادکشمیرمیں ایک کیس رپورٹ ہوا جبکہ کوروناوائرس سے6مریض صحتیاب ہوچکےہیں۔

خیال رہے کوروناوائرس کا پھیلاؤ روکنےکیلئے عوام کوگھروں میں رہنےکی ہدایت کی ہے جبکہ سندھ میں 15 دن کے لئے لاک ڈاؤن کردیا گیا ہے۔

واضح رہے دنیاکے192ممالک کوروناوائرس کی لپیٹ میں، کوروناوائرس سے ہلاکتوں کی تعداد14687ہوگئی ہے جبکہ  وائرس سے3لاکھ38ہزار724افراد متاثر ہیں۔

دنیا بھر کو متاثر کرنے والا مہلک مرض 195 ممالک تک پھیل گیا جس نے متاثر ہونے والے 16 ہزارسے زائد افراد کی جان لے لی ہے۔



متعللقہ خبریں