پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان برقرار

جمعے کو جب کاروبار کا آغاز ہوا تو مارکیٹ سے مندی کے بادل نہ چھٹ سکے اور شروع میں ہی کے ایس ای 100 انڈیکس ایک ہزار 682 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 34 ہزار 273 پوائنٹس کی سطح پر آگیا

1377523
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان برقرار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان برقرار ہے اور جمعے کو کاروباری دن کے آغاز پر ہی 100 انڈیکس ایک ہزار 682 پوائنٹس کی کمی کے بعد کاروبار کو روک دیا گی

یاد رہے کہ یہ ایک ہفتے میں 3 مرتبہ ہے کہ مندی کے باعث کاروبار کو عارضی طور پر 45 منٹ کے لیے معطل کیا

جمعے کو جب کاروبار کا آغاز ہوا تو مارکیٹ سے مندی کے بادل نہ چھٹ سکے اور شروع میں ہی کے ایس ای 100 انڈیکس ایک ہزار 682 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 34 ہزار 273 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

اس کے  ساتھ ہی کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 5.96 فیصد کم ہوکر 15 ہزا 39 پوائنٹس کی سطح پر آگیا، جس کے بعد کاروبار روک دیا۔

بتایا جاتا ہے کہ کاروبار اس وقت روکا جاتا ہے جب کے ایس ای 30 انڈیکس 4 فیصد سے نیچے گر جائے اور یہ عمل 5 منٹ یا اس سے زائد تک برقرار رہے۔

مارکیٹ میں کورونا وائرس کے باعث وہی رجحان دیکھنے میں آرہا ہے جو گزشتہ کچھ روز سے

 ازاں 45 منٹ کی کاروبار کی معطلی کے بعد جب مارکیٹ میں کام شروع ہوا تو 100 انڈیکس بہتری کی جانب جاتا دکھائی دے رہا ہے اور 10 بجکر 21 منٹ تک یہ 1.21 فیصد یا 434 پوائنٹس تک کم دیکھا گیا۔

واضح رہے کہ جمعرات کو بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی شدید مندی کا رجحان دیکھا گیا تھا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 4.53 فیصد یا ایک ہزار 707 پوائنٹس کی کمی پر بند ہوا تھا۔

 

 

 

 



متعللقہ خبریں