عمران خان کی نئی دہلی کے مذہبی فسادات کو فی الفور رکوانے کی اپیل

وزیر اعظم پاکستان نے عوام کو اقلیتی برادری اور ان کی عبادت گاہوں کے خلاف ہر طرح کی کاروائی سے باز رہنے کی ہدایت کی ہے

1366703
عمران خان  کی نئی دہلی کے مذہبی فسادات کو فی الفور رکوانے کی اپیل

وزیر اعظم عمران خان نے نئی دہلی میں جاری مذہبی فسادات پر عالمی برادری سے فی الفور اقدامات اٹھانے کی اپیل کی  ہے۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ ’جیسا کہ میں نے گزشتہ برس اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پیش گوئی کی تھی کہ جب  جن بوتل سے باہر  آجائے گا تو خون ریزی شدید ہوجائے گی، آ ج  یہ سب کی نظروں کے سامنے ہے کہ  نازی نظریات سے متاثرہ راشٹریہ سیوک سنگھ (آر ایس ایس) نے ایک ارب سے زائد نفوس کی حامل  جوہری ریاست پر قبضہ  جما لیا ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ  "جب بھی نفرت پر مبنی نسل پرستانہ نظریے کو طول دیا  جاتا ہے تو اس کا نتیجہ خونریزی کی شکل  میں سامنے آتا ہے۔"

وزیر اعظم نے اس کے ساتھ ساتھ  پاکستانی عوام کو  خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کسی نے پاکستان میں غیر مسلم شہریوں یا ان کی عبادت گاہوں کو نشانہ بنایا تو اس سے سختی سے نمٹا جائے گا، ہماری اقلیتی برادری اس ملک کے برابر کے شہری  اور ہمارے بھائی ہیں۔

 



متعللقہ خبریں