پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز نے چین اور جاپان کو پروازیں معطل کر دیں

پی آئی اے نے یہ فیصلہ کورونا وائرس کے پھیلاو اور ہلاکتوں میں بدستور اضافے کے پیش نظر کیا ہے

1365134
پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز نے چین اور جاپان کو پروازیں معطل کر دیں

کرونا وائرس کے پھیلاؤ میں اضافے کے پیش نظر پاکستانی ہوائی فرم  پی آئی اے نے جاپان اور چین کے  لیے  اپنی  پروازیں  15 مارچ تک معطل کردیں۔

اطلاع کے مطابق چین اور جاپان میں کرونا وائرس کے مسلسل پھیلاؤ  اور ہزاروں کی تعداد میں ہلاکتوں کے پیش نظر پی آئی اے نے پاکستان سے چین اور ٹوکیو کے لئے فضائی آپریشن  تین ہفتوں کے لیے معطل کردیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کا جاپان اورچین کیلئے فضائی آپریشن 15مارچ تک معطل رہے گا۔ 15 مارچ کے بعد فضائی آپریشن کی بحالی یا معطلی میں توسیع کا فیصلہ آئندہ ہفتہ کیا جائے گا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ آج سے پی آئی اے کی پروازیں بیجنگ اور ٹوکیو  اڑان نہیں بھریں گی، صورتحال کے پیش نظر بیجنگ اور ٹوکیو جانے والے مسافروں کو پیشگی اطلاع کردی گئی ہے۔



متعللقہ خبریں