سرکاری خدمات میں فی الفور بہتری لائی جائے، عمران خان

عمران خان کی زیرصدارت وفاقی دارالحکومت میں شہری سہولیات کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا

1361944
سرکاری خدمات میں فی الفور بہتری لائی جائے، عمران خان

وزیر اعظم عمران خان  نے سرکاری اسپتالوں کی انتظامیہ کو فعال، افرادی قوت کی کمی دور اور ادویات کی فراہمی پر توجہ دیے جانے کی ہدایت کی ہے۔

عمران خان کی زیرصدارت وفاقی دارالحکومت میں شہری سہولیات کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔

اجلاس میں وزیر اعظم   نے صحت کی سہولیات کے حوالے سے شکایات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو صحت کی سہولیات کے ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، سرکاری اسپتالوں کی انتظامیہ کو فعال، افرادی قوت کی کمی دور اور ادویات کی فراہمی پر توجہ دی جائے، اسکولوں میں اساتذہ کی کمی  پورا کرنے کو یقینی بنایا جائے  اورتعلیم کوایمرجنسی سمجھتے ہوئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تعلیم کی معیاری سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے تمام مطلوبہ وسائل فراہم کیے جائیں گے، ماڈل اسکولوں کے علاوہ تعلیمی اداروں کا معیاربلند کرنے پرخصوصی توجہ دی جائے گی۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افراد اورسوسائٹی مالکان کی نشاندہی کی جائے۔

 

 



متعللقہ خبریں