پاکستان سمیت پوری دنیا میں آج یوم یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے

یومِ یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں چاروں صوبائی اور وفاقی دارالحکومت سمیت ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں میں جلسے، جلوس، ریلیاں اور سیمینارز منعقد کئے گئے

1353653
پاکستان سمیت پوری دنیا میں آج یوم یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے

یوم یکجتہی کشمیر کے سلسلے میں پاکستان  اور دنیا بھر میں ریلیاں ۔  جلسے جلوس نکالے جا رہے ہیں۔

یومِ یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں چاروں صوبائی اور وفاقی دارالحکومت سمیت ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں میں جلسے، جلوس، ریلیاں اور سیمینارز منعقد کئے گئے۔ مرکزی تقریب ڈی چوک اسلام آباد پر ہو رہی ہے اور صبح دس بجےایک منٹ کی خاموشی اختیار کر کے شہدائے کشمیر کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

 

پوری دنیا میں موجود پاکستانیوں کی جانب سے یوم یکجہتی منایا جا رہا ہے، کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلیاں بھی نکالی جا رہیں ہیں، اسی سلسلے میں پاکستان اور آزاد کشمیر کو ملانے والے پلوں پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی گئی ہے، کوہالہ پل مظفرآباد منگلا پول میرپور آزاد کشمیر دانگلی پل ڈڈیال پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی گئی، جہاں لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، اس کا تحفظ ہر پاکستانی کا فرض ہے کیونکہ اسی میں پاکستان کی بقا ہے۔ آج کا دن منانے کا اہم مقصد یہی ہے کہ ہم اپنے کشمیری بھائیوں کو یاد دلائیں کہ ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ہم ان کی آزادی کے لئے سردھڑ کی بازی لگادیں گے۔ بھارت کے ظلم و بربریت کو دنیا بھر کے سامنے لانے کے لئے یہ ثابت کرنا ضروری ہے کہ ہم ایک ہیں اور کشمیر ہمارا ہے۔ ہمارا صرف ایک ہی نعرہ ہے۔ "کشمیر بنے گا پاکستان"

ا س دن کو منانے کا مقصد کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا اور یہ باور کرانا ہے کہ کشمیر پاکستانی کی شہ رگ ہے

ہر سال 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر منایا جاتا ہے تاہم رواں سال اس کی اہمیت بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے اور لاک ڈاؤن کے نفاذ کی وجہ سے بڑھ گئی ہے۔

5 فروری کے موقع پر آزاد جموں کشمیر کے وزیراعظم راجا فاروق حیدر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں رہنے والے لوگ کسی صورت اپنے آپ کو اکیلا نہ سمجھیں کیونکہ پاکستان، ریاست جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے عوام مقبوضہ کشمیر کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپنے آپ کو اکیلا نہ سمجھیں اور وہ وقت آنے والا ہے کہ آزاد فضاؤں میں حق کی فتح کا جشن منائیں گے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس موقع پر کہا ہم دنیا کے ضمیر کو جھنجھوڑ نے میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے، کشمیریوں کے لیے ہماری غیر متزلزل حمایت جاری رہے گی، پائیدار امن ابھی تک ایک خواہش سے زیادہ کچھ نہیں، بھارتی افواج صرف کنٹرول لائن پر جان بوجھ کر سول آبادی کو جارحیت کا نشانہ بناتی ہے، آج ہمارے فوجی جوانوں اور شہریوں کی لازوال قربانیاں جدوجہد کشمیر کو زندہ رکھے ہوئے ہیں، پاکستان فوج اپنے فرائض کی انجام دہی میں بہت مستعد ہے، ہرقسم کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے اپنے پیغام میں کہا سات دہائیوں سے یو این قراردادوں کے برعکس کشمیری بنیادی انسانی حقوق سے محروم ہیں، مسلح افواج مشکل کی اس گھڑی میں کشمیری عوام کے ساتھ کھڑی ہیں۔ ائر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا یقین دلاتے ہیں کہ ہم ہر مشکل میں ان کے ساتھ رہیں گے۔ چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد میں ہم کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔



متعللقہ خبریں