پاکستان کشمیریوں کے ساتھ ہمیشہ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا رہے گا: وزیراعظم عمران خان

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا دن منایا جارہا ہے، آج کے دن کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلیاں نکالی جائیں گی اور تقریبات منعقد کی جائیں گی

1353524
پاکستان کشمیریوں کے ساتھ ہمیشہ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا رہے گا: وزیراعظم عمران خان

وزیرِ اعظم عمران خان  نے کہا ہے کہ  پاکستان کشمیریوں کے ساتھ ہمیشہ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا رہے گا۔

5 فروری، یومِ یک جہتیٔ کشمیر کے موقع پر وزیرِ اعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کی مکمل اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

انہوں نے کہا کہ 5 فروری کو یومِ یک جہتیٔ کشمیر کے طور پر منایا جانا کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ مکمل حمایت کا اعادہ ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ کشمیر میں بھارت کے غیر قانونی اور یک طرفہ اقدامات کو واپس لیا جائے، بھارت کے کالے قوانین کو فوری طور پر کالعدم قرار دیا جائے۔

وزیرِ اعظم نے یہ بھی کہا کہ کشمیری 6 مہینوں سے لاک ڈاؤن کا شکار ہیں، مقبوضہ کشمیر میں 6 ماہ سے مواصلاتی نظام کی بندش ہے، بھارت نے کشمیریوں کو غیر انسانی حراست اور مواصلاتی ناکہ بندی کا نشانہ بنایا ہوا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے یوم یکجہتی کشمیر پر اپنے پیغام میں کہا کہ آج کشمیری بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی کا دن ہے، بھارت نے 80 لاکھ کشمیریوں کو اپنی ہی سرزمین پر قیدی بنا رکھا ہے، کشمیریوں پر ظلم و جبر نے بھارتی حکومت کو دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں فوجی محاصرہ اور غیر قانونی اقدام ختم کرے، بھارت زیر حراست کشمیریوں اور حریت رہنماؤں کو رہا کرے۔ کشمیریوں کو 6 ماہ سے غیر انسانی لاک ڈاؤن کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، کشمیری عوام پر لگائی گئی طویل پابندیوں کی دنیا میں مثال نہیں ملتی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان، عالمی برادری اور امت مسلمہ نے بھارت کے نظام قانون کو مسترد کیا۔ تاریخ میں بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی چند مثالیں ہی موجود ہیں۔ ہزاروں بے گناہ افراد کو زبردستی حراست میں لیا گیا۔ ہزاروں کشمیری نوجوانوں کو اغوا کر کے نامعلوم مقام پر قید کردیا گیا۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ایسے اقدامات ہندوستان کی ریاستی دہشت گردی کا حقیقی مظہر ہیں۔ عالمی برادری، میڈیا اور انسانی حقوق کی تنظیمیں بھارتی کارروائیوں کی مذمت کر رہی ہیں۔ ہندوستان انسانی حقوق کی پامالی کرنے والے ملک کے طور پر بے نقاب ہوا ہے۔

خیال رہے کہ آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا دن منایا جارہا ہے، آج کے دن کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلیاں نکالی جائیں گی اور تقریبات منعقد کی جائیں گی۔

یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ریاستی جبر اور جارحیت مسلط کیے ہوئے ہے۔ کشمیریوں کے حقوق غصب کر کے طاقت کا اندھا دھند استعمال کیا جا رہا ہے۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ وادی کشمیر کو جیل میں تبدیل کر کے لاکھوں کشمیریوں کو قید کر دیا گیا ہے، کشمیری اقوام متحدہ سے اپنا حق خود ارادیت مانگ رہے ہیں۔ مرد، خواتین، بوڑھے اور بچے حق خود ارادیت کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم دنیا کا ضمیر جھنجھوڑنے میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے، کشمیریوں کے لیے ہماری غیر متزلزل حمایت جاری رہے گی۔ پائیدار امن ابھی تک ایک خواہش سے زیادہ کچھ نہیں۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ 5 فروری کو یومِ یک جہتیٔ کشمیر کے طور پر منایا جانا کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ مکمل حمایت کا اعادہ ہے۔



متعللقہ خبریں