پاکستان، پشاور میں دھمکہ

قیام امن کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے۔ وزیراعلی پختونخواہ

پاکستان، پشاور میں دھمکہ

پشاور میں دھماکے  میں پولیس اہلکار سمیت 10 افراد زخمی ہو گئے

یہ دھماکہ کارخانہ چیک پوسٹ پر  ہوا  جس کی زد میں آنے سے  پولیس اہلکار سمیت 10 افراد زخمی ہوئے ہیں، جنہیں طبی امداد کے لیے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے پشاور میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے آئی جی کو واقعے سے متعلق  جامع  رپورٹ پیش کرنے کا کہا ہے۔

انہوں نے واقعے میں زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قیام امن کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے۔ وزیراعلیٰ نے زخمیوں کی جلد صحتیابی  کی دعا  بھی کی۔

 



متعللقہ خبریں