وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس کا ایجنڈہ جاری کردیا گیا ہے جس میں گزشتہ اجلاس کے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا

وزیراعظم  عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے جس میں امریکہ، ایران کشیدگی اور عالمی حالات کا جائزہ لینے سمیت 16 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس کا ایجنڈہ جاری کردیا گیا ہے جس میں گزشتہ اجلاس کے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔

اجلاس میں وفاقی کابینہ کو وزارتوں اور متعلقہ محکموں کی کارکردگی پر بریفنگ دی جائے گی اس کے علاوہ کابیینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی بھی توثیق کرے گی۔

کابینہ کا 16 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے ، اجلاس میں وفاقی کابینہ کے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیاجائے گااور وزارتوں اور متعلقہ محکموں کی کارکردگی پر بریفنگ دی جائے گی جبکہ کابیینہ قتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں اور قانون سازی سے متعلق کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔

پاک سعودیہ ائیر سروسز کے معاہدہ کی منظوری ، فلیگ آفیسر کی ڈیپوٹیشن پر پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے ڈی جی کے طور پر تقرری کی منظوری کابینہ کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا بورڈ میں پروڈکشن کنٹرول کے ممبر کی تقرری، پاکستان محتسب کراچی سیکرٹریٹ میں انچارج ممبر کی تقرری بھی ایجنڈے کا حصہ ہیں جبکہ فاٹا اور گلگت بلتستان کے چار فیصد کوٹہ کی تقسیم پر رپورٹ کابینہ کو پیش کی جائےگی۔

 

مزید برآں پاکستان محتسب کراچی سیکرٹریٹ میں انچارج ممبر کی تقرری اور پی ایس او کے ایم ڈی، سی ای او کی تقرری کی منظوری بھی کابینہ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

اس کے علاوہ فاٹا اور گلگت بلتستان کے چار فیصد کوٹہ کی تقسیم پر رپورٹ بھی کابینہ کو پیش کی جائےگی۔

 

 



متعللقہ خبریں