کوئٹہ، دوران نماز خود کش بم حملے میں 15 نمازی شہید

یہ ایک خود کش حملہ تھا اور حملہ آور نمازی بن کر مسجد میں گھس آیا تھا

1338845
کوئٹہ، دوران نماز خود کش بم حملے میں 15 نمازی شہید

 

صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں  نمازِ مغرب کے دوران خود کش حملے میں 15 نمازی شہید جبکہ40افراد زخمی ہو گئے۔

دھماکے سے مسجد کو شدید نقصان جبکہ  40 زخمیوں میں سے 3کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے اور

ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ موجود ہے۔

بلوچستان کے دفتر ِ گورنر کے ترجمان لیاقت شہوانی کا کہنا   ہے کہ یہ ایک خود کش حملہ تھا اور حملہ آور نمازی بن کر مسجد میں گھس آیا تھا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ مسجد میں بے گناہوں کو نشانہ بنانے والے سچے مسلمان نہیں ہوسکتے، وزیر أعظم عمران خان نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانی نقصان پر گہرے   افسوس و دکھ کا اظہار کیا    اور زخمیوں کو بہترین طبی امداد کی فراہمی کی ہدایت کی ہے اور دھماکے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ اور رپورٹ طلب کرلی

صدر مملکت عارف علوی ، وزرائے اعلیٰ، اسپیکر قومی اسمبلی اور سربراہ پاک بحریہ نے بھی کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہر ے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی صحتیابی کیلئے دعائیں کیں۔

بلوچستان کے وزیر اعلی جام کمال    کا کہنا ہے کہ ا س حملے کے مرتکب انسان مذہبی اور نسلی اقدار  سے عاری ہیں ،  یہ دہشت گرد ہیں جو کہ کڑی سے کڑی سزا  کے مستحق ہیں۔



متعللقہ خبریں