بھارت میں بڑھتے مظاہروں سے پاکستان کیلئے خطرات بڑھ رہے ہیں: وزیر اعظم عمران خان کا ٹویٹ

ہفتہ کو متعدد ٹویٹس میں بھارت میں شہری ترمیمی بل کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بھارت نریندر مودی کی گزشتہ 5 سالہ حکومت میں ہندو بالا دستی کے فاشسٹ نظریے کے تحت ہندو ریاست کی طرف بڑھا ہے

1327434
بھارت میں بڑھتے مظاہروں سے پاکستان کیلئے خطرات بڑھ رہے ہیں: وزیر اعظم عمران خان کا ٹویٹ

 وزیراعظم عمران خان نے ایک مرتبہ پھر عالمی برادری کو خبردار کیا ہے کہ مودی کی قیادت میں فسطائی اور ہندو بالا دستی کی علمبردارحکومت اپنے اندرونی خلفشار سے توجہ ہٹانے کیلئے پاکستان کے خلاف جعلی فلیگ آپریشن کرسکتی ہے، ایسی صورت میں پاکستان کے پاس بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کے علاوہ کوئی اور آپشن نہیں ہوگا۔

ہفتہ کو متعدد ٹویٹس میں بھارت میں شہری ترمیمی بل کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بھارت نریندر مودی کی گزشتہ 5 سالہ حکومت میں ہندو بالا دستی کے فاشسٹ نظریے کے تحت ہندو ریاست کی طرف بڑھا ہے۔انہوں کہا ہے کہ بھارت میں احتجاج ایک بڑی تحریک بن چکا ہے،شہریت کے قانون کو لیکر بھارت میں لوگ احتجاج کررہے ہیں۔بھارت میں بڑھتے ہوئے مظاہروں سے پاکستان کیلئے خطرات بڑھ رہے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج کا محاصرہ جاری ہے۔مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں محاصرہ ختم ہونے پر خونریزی کا خدشہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی آرمی چیف کے بیان نے ہمارے خدشات کو مزید تقویت دی ہے۔ عالمی برادری کو بھارتی رویے سے متعلق مسلسل آگاہ کر رہے ہیں۔بھارت اندرونی خلفشار سے عالمی توجہ ہٹانے کیلئے جنگی جنون کو بڑھاوا دے رہا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت کی جانب سے کسی بھی مہم جوئی کی صورت میں منہ توڑ جواب دینے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہو 



متعللقہ خبریں