ملک پہلےادارہ بعد میں، ملک اوراس کے وقارکا بھرپوردفاع کرنےکی بھرپورصلاحیت رکھتے یں : ترجمان پاک فوج

جی ایچ کیو میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ ملک میں کسی صورت انتشار کو پھیلنے نہیں دیں گے اور اس کے ساتھ ساتھ ملک و اپنے ادارے کی عزت و وقار کو برقرار رکھیں گے

1326401
ملک پہلےادارہ بعد میں، ملک اوراس کے وقارکا بھرپوردفاع کرنےکی بھرپورصلاحیت رکھتے یں : ترجمان پاک فوج

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنر ل آصف غفور نے کہاہے کہ خصوصی عدالت کے فیصلے میں استعمال کئے گئے الفاظ ، مذہبی اوراخلاقی اقدار سے بالاتر ہیں، فیصلے سے خدشات درست ثابت ہوئے، ہمارے لئے ملک پہلے ادارہ بعد میں ہے ، ملک اوراس کے وقار کا بھرپوردفاع کریں گے ۔

جی ایچ کیو میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ ملک میں کسی صورت انتشار کو پھیلنے نہیں دیں گے اور اس کے ساتھ ساتھ ملک و اپنے ادارے کی عزت و وقار کو برقرار رکھیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ آرمی چیف اور وزیراعظم کی کچھ دیر پہلےتفصیل سے بات ہوئی جس میں ہونے والے فیصلوں سے حکومت آگاہ کرے گی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ عوام افواج پاکستان پر اپنا اعتماد رکھیں ہم ملک میں انتشار نہیں پھیلنےدیں گے، ملک کو اس طرف لے کرجائیں گے جس سےادارے مضبوط ہوں گے۔

پاک فوج کے ترجمان نے سابق جنرل (ر) پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس پر اپنا رد عمل دیا۔

راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ اس تفصیلی فیصلے سے 17 دسمبر کو آنے والے فیصلے کی وجہ سے پیدا ہونے والے خدشات درست ثابت ہورہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آج کے فیصلے میں استعمال کیے گئے الفاظ انسانیت، مذہب اور تہذیبی اقدار سے بالا تر ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم تمام تر صورتحال کے پیش نظر پاکستان کو اندرونی اور بیرونی طور پر کمزور نہیں ہونے دیں گے۔

میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ ملک کو اندرونی طور پر کمزور کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم ملک دشمن قوتوں کے حملوں کے ڈیزائن کو سمجھتے ہوئے اس کا مقابلہ کریں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاک فوج اور قوم نے پاکستان میں امن کے لیے بڑی قربانیاں دیں اور اس استحکام کو کبھی ریورس نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے ملک پہلے ہے اور ادارہ بعد میں، آج ہم دشمن کے ڈیزائن میں آکر اس کی عزت کو خراب نہیں ہونے دیں گے اور ملک اور ادارے کا بھرپور دفاع کریں گے۔

یاد رہے کہ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کو اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے سنگین غداری کیس میں سزائے موت سنائی تھی۔

عدالتی فیصلے کے بعد پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے رد عمل سامنے آیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ سابق آرمی چیف غدار نہیں ہوسکتے۔

آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا تھا کہ پرویز مشرف سے متعلق خصوصی عدالت کے فیصلے پر افواج پاکستان میں شدید غم و غصہ اور اضطراب ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان صرف ایک ادارہ نہیں بلکہ ایک خاندان ہے ہمارے لیے ملک پہلے اور ادارہ بعد میں ہے، نئے ڈیزائن کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے ہم اندرونی، بیرونی اور نئے ڈیزائن کا ہرصورت مقابلہ کریں گے۔

 

 

 



متعللقہ خبریں