ہمیں ورثے میں کیسا پاکستان ملا، چار سال تک اسے بیان کرتا رہوں گا، عمران خان

پہلے کسی چیز کا تصور کیا جاتا  ہے اور بعد میں اسے عملی جامہ پہنانے کی جدوجہد کی جاتی ہے

1320174
ہمیں ورثے میں کیسا پاکستان ملا، چار سال تک اسے بیان  کرتا رہوں گا، عمران  خان

وزیر اعظم پاکستان عمران خان  نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ  آئندہ  کے 4 برسوں  تک قوم کو یہ بتانے کی کوشش کرتا رہوں گا کہ ہمیں ورثے میں کیسا پاکستان ملا۔

اسلام آباد میں نیشنل سائنس ٹیکنالوجی پارک کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ آپ سائنس اور ٹیکنالوجی کو سنجیدہ نہیں لے رہے، ایک کامیاب کپتان کی یہ خوبی ہوتی ہے کس کھلاڑی کو کس نمبر کھیلانا ہے، عوام نے سائنس وٹیکنالوجی میں فوادچودھری کی پرفارمنس دیکھ لی ہے۔ پاکستان میں میرٹ نہ ہونے کی وجہ سے ترقی  کا عمل رک گیا تھا جو کہ اب بحالی کی کوششوں میں ہے۱ن بنتا ہے، اللہ نے انسان کو بے پناہ طاقت سے نوازا ہے،ہر  شے کا آغاز ایک نقطہ نگاہ  سے شروع ہوتی ہے،  پہلے کسی چیز کا تصور کیا جاتا  ہے اور بعد میں اسے عملی جامہ پہنانے کی جدوجہد کی جاتی ہے۔   انہو  ں نے بتایا کہ ہمیشہ اپنے دل کی بات پر عمل کرو کیونکہ جنون دل میں ہوتا ہے اور میرے زندگی کے تجربات کے مطابق جنون ٹیلنٹ کو مات دے دیتا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ زندگی میں کوئی شارٹ کٹ نہیں لیا، ہمارے پاس بادشاہت تھی، جہاں جمہوریت تھی وہ ملک آگے چلے گئے، بادشاہت کبھی بھی جمہوریت کا مقابلہ نہیں کر سکتی،ب ادشاہت کبھی بھی جمہوریت کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔ جمہوریت میں میرٹ اور جوابدہی کا عمل ہوتا ہے۔ بعض سیاستدانوں کا پورے کا پورا کنبہ  کرنا شروع کر دیتا ہے جو کہ  جمہوریت کی نفی ہے۔ چار سال تک آپ کو یاد دلاتا رہوں گا کہ ہمیں کس طرح کا پاکستان دیا گیا۔

 



متعللقہ خبریں