میرے والد کو میری ضرورت ہے، بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے، مریم نواز

میرا نام ای سی ایل میں بلا کسی نوٹس کے شامل کیا گیا ہے، مدعی کا موقف

میرے والد کو میری ضرورت ہے، بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے، مریم نواز

بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے اپنا نام خارج کیے جانے کے مطالبے کے ساتھ ہائی کورٹ میں درخواست  جمع کرا دی ہے۔

مریم نواز  کی ای  سی ایل سے نام خارج کرنے کی یہ درخواست  اپنے وکیل امجد پرویز کی وساطت سے دائر کی گئی،  درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالتوں میں مسلسل پیش ہوتی رہی ہوں، العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے باوجود بیرون ملک سے والد  کے ہمراہ وطن  واپس  لوٹی ، 20 اگست 2018 کو جاری کیا گیا میمورنڈم غیرقانونی ہے،ای سی ایل میں نام کسی بھی نوٹس کے بغیر ڈالا گیا۔ والد کی بیماری کے باعث ذہنی دباؤ کا شکار ہوں اور والد کو بھی میری ضرورت ہے، درخواست کے حتمی فیصلے تک بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے۔

عدالت  9 دسمبر کو  اس درخواست پر سماعت  کرے گی۔

 



متعللقہ خبریں