جمہوری اصولوں کے منافی میڈیا پر دباؤ ڈالنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے : بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کچھ قوتیں مجھ پر دباؤ ڈالنا چاہتی ہیں لیکن میں اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کروں گا

جمہوری اصولوں کے منافی میڈیا پر دباؤ ڈالنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے : بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمن  بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ میڈیا پر دباؤ ڈالنا اورڈکٹیٹ کرنا جمہوری اصولوں کےمنافی ہے۔

 چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کچھ قوتیں مجھ پر دباؤ ڈالنا چاہتی ہیں لیکن میں اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کروں گا۔ 

مظفر گڑھ میں خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ حکومت نے ایک سال میں معیشت کا بیڑا غرق کر دیا ہے، نااہل ٹولہ ملک سنبھال سکتا ہے نہ معیشت، احتساب کے نام پر سیاسی انتقام کی حد کر دی گئی ہے، یہ کیسا احتساب ہے جو صرف اپوزیشن کا ہو رہا ہے، کیس سندھ میں ہوتا ہے لیکن چلتا پنڈی میں ہے، کچھ قوتیں مجھ پر دباؤ ڈالنا چاہتی ہیں لیکن میں اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کروں گا، عوام کو حکومت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے، عوام کے حقوق کے لیے لڑتا رہوں گا۔

لاہورسے جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے ڈان اسلام آباد کے دفترکے گھیراؤ کی مذمت کی، اور  کہا کہ احتجاج کے نام پرکسی کوبھی آزادی صحافت پرحملےکی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔

لاول بھٹو نے کہا کہ موجودہ حکومت مسلسل آزادی صحافت پرحملہ آور ہے، یہ برداشت نہیں کیاجاسکتا، حکومت نےجمہوری، بنیادی انسانی حقوق اور میڈیا کی آزادی تک صلب کر رکھی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دارالحکومت میں ایک گروپ نے آکر میڈیا ہاؤس کا راستہ بندکردیا، حکومت تماشہ دیکھتی رہی،  یہ گھیراؤ میڈیا کی آواز دبانےکا ایک سوچا سمجھا منصوبہ ہے۔ حکومت گھیراؤ کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی کرے، پیپلز پارٹی ان فاشسٹ ہتھکنڈوں کے خلاف صحافی براداری کے ساتھ ہے۔



متعللقہ خبریں