پاکستان میں طالبعلموں کی ملک گیر ہڑتال رنگ لے آئی

وزیر اعظم عمران خان نے طالبعلموں کے حقوق کے تحفظ اور مسائل کے فوری حل کے لئے وفاق اور صوبوں کو جامع حکمت عملی مرتب کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں: فردوس عاشق اعوان

پاکستان میں طالبعلموں کی ملک گیر ہڑتال رنگ لے آئی

پاکستان میں طالبعلموں کی ملک گیر ہڑتال رنگ لے آئی ہے۔

اطلاع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے طالبعلموں کے حقوق کے تحفظ اور مسائل کے فوری حل کے لئے وفاق اور صوبوں کو جامع حکمت عملی مرتب کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹر سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعظم نے طالبعلموں کے حقوق کے تحفظ اور مسائل کے حل کے لئے وفاق اور صوبوں کو جامع حکمت عملی مرتب کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

اپنے سلسلہ وار ٹویٹس میں فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ " ہمیں اپنی نوجوان نسل خصوصاً طالبعلموں  کی محنت، دیانتداری اور سچائی کے اصولوں پر کردار سازی کرنا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ان کے متحرک کردار کو معاشرے کی فلاح ، قومی مفاد اور سلامتی سے ہم آہنگ کرنا نہایت ضروری ہے"۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ نوجوان نسل ہمارا قیمتی اثاثہ اور روشن مستقبل کی امید ہیں۔ نوجوانوں کے خوابوں کی تعبیر وزیر اعظم عمران خان کا بنیادی مشن ہے۔



متعللقہ خبریں