اپوزیشن عوامی حمایت کھوچکی، 4 سال انتظار کریں: عمران خان

پیر کوعمران خان کی زیر صدارت حکومتی اورپارٹی ترجمانوں کا اجلاس ہوا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اٹارنی جنرل نے فارن فنڈنگ کیس پرترجمانوں کوبریف کیا جبکہ وزیراعظم نے فارن فنڈنگ کیس پرحقائق عوام کے سامنے لانے کی ہدایت کی ہے

1312436
اپوزیشن عوامی حمایت کھوچکی، 4 سال انتظار کریں: عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی آل پارٹیزکانفرنس شرمندگی مٹانے کی کوشش ہے ‘عوام نے اپوزیشن کےاحتجاج کومستردکردیا ہے‘اپوزیشن عوامی حمایت کھو چکی، اب 4سال انتظارکرے۔

پیر کوعمران خان کی زیر صدارت حکومتی اورپارٹی ترجمانوں کا اجلاس ہوا۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ اٹارنی جنرل نے فارن فنڈنگ کیس پرترجمانوں کوبریف کیا جبکہ وزیراعظم نے فارن فنڈنگ کیس پرحقائق عوام کے سامنے لانے کی ہدایت کی ہے۔

اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن فنڈنگ کیس سے متعلق عوام کوگمراہ کررہی ہے‘ ہم نے الیکشن کمیشن میں تمام تفصیلات جمع کرادی ہیں‘اپوزیشن کی دونوں بڑی جماعتوں نے منی لانڈرنگ سے پیسہ بنایا جبکہ تحریک انصاف کا دامن صاف ہے‘ اپوزیشن خفگی مٹانے کے لیے اے پی سی اور احتجاج کررہی ہے‘ عوام نے اپوزیشن کے احتجاج کو مسترد کردیا، اپوزیشن عوامی حمایت کھو چکی ہے‘اب  4 سال انتظار کرے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ اٹارنی جنرل نے ممنوعہ فنڈنگ کیس پرترجمانوں کوبریف کیا جب کہ وزیراعظم نے فارن فنڈنگ کیس پرحقائق عوام کےسامنےلانےکی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اپوزیشن کی دونوں بڑی جماعتوں نےمنی لانڈرنگ سےپیسہ بنایا جب کہ تحریک انصاف کادامن صاف ہے۔

اپوزیشن کی اے پی سی پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اپوزیشن خفگی مٹانے کیلئے اے پی سی اور احتجاج کررہی ہے، عوام نے اپوزیشن کے احتجاج کو مستردکردیا، اپوزیشن عوامی حمایت کھو چکی ہے اب 4 سال انتظارکرے۔

وزیراعظم نے ترجمانوں کو عوام کے سامنے تمام حقائق رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کل اسد عمر اور فرخ حبیب پریس کانفرنس کریں گے اور فارن فنڈنگ کیس کےقانونی پہلوؤں سےعوام کوآگاہ کیاجائےگا۔

 



متعللقہ خبریں