ہم بھارت سے کسی خیر کی توقع نہیں رکھتے، پاکستانی دفترِ خارجہ

پاکستان بین الاقوامی سطح پر کشمیریوں کی مشکلات اور وہاں کی  تشویشناک  صورتحال کواجاگر  کرنے میں سرگرم ہے

1310260
ہم بھارت سے کسی خیر کی توقع نہیں رکھتے، پاکستانی دفترِ خارجہ

پاکستان  کےترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ہمیں بھارت سے کسی خیر کی توقع نہیں رکھتے،  گو کہ ہم اس ملک سے خوشگوار تعلقات کے قیام کے متمنی ہیں  لیکن یہ  ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کرتا ہے۔

ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ  مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن ہولناک خواب کی طرح برقرار  ہے جس کو 110 روز گزر چکے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں تمام ذرائع مواصلات اور ٹیلی فون وغیرہ مکمل بند ہیں، بھارتی قابض افواج نوجوانوں اور بچوں کو غیرقانونی طور پر حراست میں لے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان بین الاقوامی سطح پر کشمیریوں کی مشکلات اور وہاں کی  تشویشناک  صورتحال کواجاگر  کرنے کی تمام تر کوششوں پر عمل پیرا  رہے گا، اسی حوالے سے وزیر خارجہ کا خط اقوام متحدہ کے سیکورٹی کونسل  تک پہنچا دیا گیا ہے۔  ہمارا مطالبہ ہے کہ  بھارتی حکومت فوری انٹرنیٹ سروس اور موبائل سروس بحال کرے اور سیاسی قیدیوں کو فی الفور رہا  کرے۔

پاکستان کے مقبوضہ فلسطین میں غیر قانونی آباد کاری پر موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی جب کہ افغان طالبان اور امریکہ کے درمیان مذاکرات پر سرد مہری کے حوالے سے  بھی کوئی پیش رفت سامنے نہیں آسکی۔

انہوں نے مزید کہا  کہ پاکستان  انسدادِ دہشت گردی  کی جنگ لڑتا رہے گا۔

 



متعللقہ خبریں