سابق وزیر اعظم پاکستان نواز شریف علاج کے لیے لندن روانہ

میاں محمد نواز شریف کو علاج معالجے کی غرض سے وفاقی حکومت نے ایک بار بیرون ملک جانے کی اجازت دی ہے

1308739
سابق وزیر اعظم پاکستان نواز شریف علاج کے لیے لندن روانہ

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد  میاں محمد  نواز شریف لاہور ایئر پورٹ کے سے اپنے بھائی شہباز شریف اور  ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کے ہمراہ  قطر ایئرویز کی ایئر ایمبولینس  کے ذریعے  برطانیہ روانہ ہو گئے ہیں۔

سابق وزیر اعظم کو گاڑی کے ذریعے جاتی اُمرا سے لاہور ایئر پورٹ پہنچایا گیا، ایئر پورٹ پر کارکنان کی بڑی تعداد حج ٹرمینل کے باہر موجود تھی جنہوں نے نواز شریف کے حق میں نعرے بازی کی، نواز شریف کی گاڑی کے ساتھ کچھ کارکنان نے بھی حج ٹرمینل میں داخل ہونے کی کوشش کی جنہیں باہر نکال دیا گیا۔

حج ٹرمینل میں ایئر ایمبولینس کے ڈاکٹر اور دیگر اسٹاف نے سابق وزیر اعظم کا طبی معائنہ بھی کیا جس کے بعد نواز شریف کو ایمبولفٹ کے ذریعے طیارے میں منتقل کیا گیا اور کچھ دیر بعد ایئر ایمبولینس سابق وزیر اعظم نواز شریف کو لیکر لندن کے لیے روانہ ہو گئی۔

واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف ضمانت کی مدت کے دوران پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے علاج معالجے  کے زیر مقصد  ایک مرتبہ بیرونِ ملک جانے کی اجازت کے ساتھ  بیرونِ ملک علاج کے لیے روانہ ہوئے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں