نواز شریف منگل کو لندن روانہ ہوں گے: ترجمان ن لیگ

مریم اورنگزیب کا کہنا ہے نواز شریف عوام کی دعاؤں کے سائے  میں  لندن جائیں گے، حکومت نواز شریف سے حسد کی بجائے عوام کی خدمت پر توجہ دے، حکومتی وزراء عدالتی فیصلے کی غلط تشریح کر کے ڈھٹائی کا مظاہرہ کر رہے ہیں

1307995
نواز شریف منگل کو لندن روانہ ہوں گے: ترجمان ن لیگ

مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب کہتی ہیں کہ نون لیگ کے قائد  اور  سابق وزیراعظم  میاں نواز شریف منگل کو بیرون ملک علاج کے لیے روانہ ہوں گے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا ہے نواز شریف عوام کی دعاؤں کے سائے  میں  لندن جائیں گے، حکومت نواز شریف سے حسد کی بجائے عوام کی خدمت پر توجہ دے، حکومتی وزراء عدالتی فیصلے کی غلط تشریح کر کے ڈھٹائی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

ترجمان مسلم لیگ ن نے اپنے بیان میں کہا کہ نواز شریف کو لے جانے کے لیے ایئر ایمبولینس منگل کی صبح پہنچے گی۔

انہوں نے بتایا کہ  ڈاکٹرز نے ن لیگی قائد کا آج صبح پھر تفصیلی معائنہ کیا اور ان کو سفر کے قابل بنانے کے لئے ڈاکٹرز نے صلاح مشورہ کیا۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ اسٹیرائیڈز کی ہائی ڈوز دینے کا عمل جاری ہے تاکہ پلیٹ لیٹس کی مقدار سفر کے قابل ہو سکے۔

ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ نواز شریف کو طویل ہوائی سفر کیلئے طبی طور پر 24 گھنٹے درکار ہیں۔

ن کے مطابق بیرون ملک فضائی سفر کے دوران پلیٹ لیٹس برقرار رکھنے اور دل کی کسی ممکنہ تکلیف سے بچاؤ کیلئے ڈاکٹرز طبی احتیاط کی تیاری کریں گے۔

ڈاکٹر اس عمل کو بھی یقینی بنائیں گے کہ دوران سفر کسی ممکنہ ایسی طبی پیچیدگیوں سے بچا جا سکے جو نواز شریف کی زندگی کیلئے  مہلک ثابت ہو سکتی ہو۔

ذرائع نے بتایا کہ سابق وزیراعظم کے ساتھ ان کے چھوٹے بھائی قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی ہمراہ ہوں گے۔

شہباز شریف نواز شریف کی مکمل صحتیابی تک لندن میں قیام  کریں گے جبکہ وہ اپنی کمر کی تکلیف کا علاج بھی کرائیں گے۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز شریف پاکستان میں ہی رہیں گی۔



متعللقہ خبریں