پاکستان: عمران خان کی ہدایات، قانونی ٹیم عدالتی فیصلے کا جائزہ لے
وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے قانونی ٹیم کو ہدایت، میاں نواز شریف سے متعلق، عدالتی فیصلے کا تفصیلی جائزہ لیا جائے
پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے قانونی ٹیم کو، سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف سے متعلق، عدالتی فیصلے کا تفصیلی جائزہ لینے کی ہدایت کی ہے۔
اطلاع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے قانونی ٹیم سے رابطہ کیا اور اسے ہدایت کی ہے کہ نواز شریف کے بارے میں عدالتی فیصلے کے قانونی پہلووں پر مشاورت کر کے اس کی رپورٹ وفاقی کابینہ میں پیش کی جائے اور اراکین کابینہ کو تفصیلی معلومات فراہم کی جائیں۔
ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں عدالتی فیصلے سے متعلق حکومتی لائحہ عمل طے کیا جائے گا، وزیر اعظم اراکین کی رائے لیں گے اور فیصلے کے خلاف اپیل کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز لاہور ہائی کورٹ کے ججوں باقر نجفی اور سردار احمد نعیم پر مشتمل ڈویژن بینچ نے سابق وزیر اعظم کو علاج کی غرض سے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی تھی۔ بینچ نے ای سی ایل سے ان کا نام خارج کرنے کے لئے ہرجانہ بانڈ دینے کی شرط کا حکومتی حکم معطل کر دیا تھا۔
بینچ نے 4 صفحات پر مشتمل فیصلے میں میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کے بیانات حلفی کو بنیاد بنا کر نواز شریف کو علاج کی خاطر 4 ہفتے کے لئے ملک سے باہر جانے کی اجازت دی ہے۔ وہ صحتیابی کے بعد وطن واپسی کے پابند ہوں گے۔
متعللقہ خبریں
سعودی وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان، اہم منصوبوں پر معاہدے
پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری کے مواقع اور عالمی ایجنڈے کے اہم معاملات پر غور