مولانا فضل الرحمان نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا، آج سے پلان بی پر عمل درآمد شروع

مولانافضل الرحمان نےکارکنوں سے خطاب کرتےہوئے کہا کہ نئےمحاذپرجانے کااعلان کردیا گیا ہے۔ ہمارےجاں نثاراورعام شہری سڑکوں پرنکل آئےہیں ، ہماری قوت یہاں ہےاورساتھی سڑکوں پرنکل آئےہیں، سڑکوں پرنکلنےوالوں کوآپ کےتعاون اوررسدکی ضرورت ہے

1306202
مولانا فضل الرحمان نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا، آج سے پلان بی پر عمل درآمد شروع

سربراہ جے یوآئی ف مولانا فضل الرحمن نے 14روز بعد اسلام آباد میں جاری دھرنا ختم کرتے ہوئے ملک کی اہم سڑکیں آج بند کرنے کا اعلان کردیا،وفاقی دارالحکومت کے ایچ نائن گرائونڈ میں بیٹھے ہزاروں افراد بوریا بستر لپیٹ کر گھروں کو چل دیئے ،

مولانافضل الرحمان نےکارکنوں سے خطاب کرتےہوئے کہا کہ نئےمحاذپرجانے کااعلان کردیاگیاہے،ہمارےجاں نثاراورعام شہری سڑکوں پرنکل آئےہیں ، ہماری قوت یہاں ہےاورساتھی سڑکوں پرنکل آئےہیں، سڑکوں پرنکلنےوالوں کوآپ کےتعاون اوررسدکی ضرورت ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آج یہاں سےروانہ ہوں گےاورسڑکوں پرنکلنے والےکارکنان تک پہنچیں گے، آپ کی موجودگی نےحکومت کی جڑیں کاٹ دی ہیں، گرتی ہوئی دیواروں کوایک دھکااوردوکاانتظارکررہےہیں،اب دیوارہل چکی ہےگرتی دیوار کوایک دھکااوردو ۔

جے یوآئی(ف) کے سربراہ کا کہنا تھا کہ کچھ اطراف سےایسےجملےآتےہیں کہ حوصلہ شکنی کی جائے، جس طرح یہاں آئےاسی طرح دوسرے محاذپر جائیں گے،حکومتی حلقوں کاخیال تھااجتماع اٹھےگاتوان کیلئےآسانی ہوجائے گی۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ مجھےاپنےکارکنان کاخون اورزندگی عزیزہے جب کہ کارکنان کی طرح پولیس اور ہرپاکستانی کاخون اورزندگی عزیزہے، مارچ کایہ مرحلہ نظم وضبط اورپرامن گزاراہے،دنیانےتسلیم کرلیاہےآپ کتنےپرامن ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی معیشت نمائندہ قیادت نہ ہونےپرزوال کاشکارہے ،موجودہ حکمرانوں سےنجات دلاناتحریک کابنیادی نقطہ ہے،استعفیٰ اور نئےانتخابات سےکم کچھ قبول نہیں کیاجا سکتا جب کہ بابری مسجد کےفیصلے کوہندوتعصب سےتعبیرکرتےہیں۔

ادھروفاقی حکومت نے جے یو آئی ف کے پلان بی کو بدحواسی کا منصوبہ قراردیتے ہوئے مسترد کردیا۔معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہامولانا کو سمجھ نہیں آرہی کیا کریں،ملک میں عدم استحکام کے سارے منصوبے ناکام ہونگے ۔



متعللقہ خبریں