مولانا فضل الرحمٰن نے حکومت مخالف تحریک کےلیے پلان بی کا اعلان کردیا

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے ’پلان بی‘ پر عمل درآمد کے اعلان کے بعد وزارت داخلہ نے اہم اجلاس طلب کرلیا

1305531
مولانا فضل الرحمٰن نے حکومت مخالف تحریک کےلیے پلان بی کا اعلان کردیا

جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے حکومت مخالف تحریک کے دوسرے مرحلے اور آزادی مارچ کے پلان ’بی‘ پر کل سے عمل کرنے کا اعلان کردیا۔

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے ’پلان بی‘ پر عمل درآمد کے اعلان کے بعد وزارت داخلہ نے اہم اجلاس طلب کرلیا۔

اجلاس میں آئی جی، چیف کمشنر، ڈی آئی جیز اور رینجرز حکام شریک حکام کو بھی طلب کیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے پولیس کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ اگر کسی نے معاہدے کی خلاف ورزی کرنے کی کوشش کی تو پھر قانون حرکت میں آئے گا۔

وزیر داخلہ نے خبردار کیا ہے کہ اسلام آباد کی شاہراہیں کو اگر بند کرنے کی کوشش کی گئی تو پھر قانون حرکت میں آئے گا۔

گزشتہ روز مولانا فضل الرحمان نے پلان بی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس پر عمل آج (بدھ) کو شروع کردیا جائے گا۔

جے یو آئی سربراہ نے کہا کہ آزادی مارچ اور یہ دھرنا پلان اے ہے، جو برقرار رہے گا، ہم نے اس کے ہوتے ہوئے پلان بی کی طرف جانا ہے، کارکن تیار رہیں، ہم ایک سے دوسری جگہ جائیں گے، آپ جب پلان بی کی طرف جائیں گے تو میں آپ کے شانہ بشانہ ہوں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ جب اعلان ہوگا، آپ کے قافلے یہاں سے چل پڑیں گے، جب تک آپ کو نہیں کہا جاتا، یہاں جمے رہیں اور ثابت کریں کہ آپ قوم کے ترجمان ہیں، ہم نے باہمی مشاورت کے ساتھ آگے بڑھنا ہے، کچھ فیصلے کرلیے ہیں۔



متعللقہ خبریں