شاعرِمشرق علامہ اقبال کا 142 واں یومِ ولادت منایا جا رہا ہے

ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں سیمینار، مباحثوں اور سکولوں اور کالجوں میں خصوصی تقریبات کا انعقاد ہو رہا ہے

شاعرِمشرق علامہ اقبال کا 142 واں یومِ ولادت منایا جا رہا ہے

شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ اقبال ؒ کا 142واں یوم ولادت آج منایا جا رہا ہے۔

ڈاکٹر علامہ اقبال ؒ کا 142واں یوم ولادت آج منایا جا رہا ہے، لاہور میں مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب ہوئی۔

 پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے مزارِ اقبال پر گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔ پاک بحریہ کے اسٹیشن کمانڈر کموڈور نعمت اللّٰہ خان تقریب میں مہمانِ خصوصی تھے۔

کموڈور نعمت اللّٰہ خان نے مزارِ اقبال پر حاضری دی۔ پھول رکھے، فاتحہ پڑھی اور مہمانوں کی کتاب میں تاثرات درج کیے۔

 ولادت اقبال کے حوالہ سے ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں سیمینار، مباحثوں اور سکولوں اور کالجوں میں خصوصی تقریبات کا انعقاد ہو رہا ہے، جبکہ ریڈیو، ٹی وی پرخصوصی پروگرام نشر و ٹیلی کاسٹ ہورہے ہیں۔

شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ اقبال ؒ برصغیر کے عظیم فلاسفر تھے جنہوں نے برصغیر کے مسلمانوں میں اپنی شاعری کے ذریعے بیداری پیدا کی۔

 



متعللقہ خبریں