مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اٹھنے کے بعد ہی مودی کو حالات کی سنگینی کا احساس ہوگا: وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جو اسلام کے نام پر بنا، ہمیں اپنے ملک کو مدینہ کی ریاست کے اصولوں کے مطابق بنانا ہے

1298415
مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اٹھنے کے بعد ہی مودی کو حالات کی سنگینی کا احساس ہوگا: وزیراعظم عمران  خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مودی مقبوضہ کشمیر میں آخری پتا کھیل گیا، کرفیو اٹھنے پر انسانوں کا سمندر سڑکوں پر ہوگا، کوئی طاقت مقبوضہ کشمیر کو آزادی سے نہیں روک سکتی۔

 وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جو اسلام کے نام پر بنا، ہمیں اپنے ملک کو مدینہ کی ریاست کے اصولوں کے مطابق بنانا ہے۔

گلگت بلتستان کے یوم آزادی کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلمان اللہ کے سوا کسی کے سامنے نہیں جھکتا ، ان 10 سالوں میں دو بڑی طاقتوں نے مسلمانوں کے آگے گھٹنے ٹیکے۔

وزیراعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا گلگت بلتستان کو یوم آزادی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، گلگت بلتستان کے عوام نے ڈوگرا سامراج کو شکست دی، زیادہ تر لوگوں کو نہیں پتا 1947 میں گلگت بلتستان میں کیا ہوا تھا، اللہ تعالیٰ کے سوا کسی کے سامنے نہیں، عدل اور انصاف سے قوم پر اللہ تعالیٰ کی برکت نازل ہوگی، یہی قوم دنیا کے سامنے مثال بنے گی، کلمہ گو کسی کے سامنے نہیں جھکتا۔

عمران خان کا کہنا تھا خوف انسان کو غلام بنا دیتا ہے، ہمارا دین ہمیں خوف سے نجات دلاتا ہے، 52 سال پہلے سکول کے ساتھ گلگت بلتستان آیا تھا، گلگت بلتستان جیسا خوبصورت علاقہ دنیا میں نہیں، گلگت بلتستان سی پیک کا گیٹ وے ہے، چین دنیا میں سب سے زیادہ تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا مودی نے کشمیریوں کے تمام انسانی حقوق ختم کیے ہوئے ہیں، بھارتی فوج نے کشمیریوں کو قید کر کے رکھا ہوا ہے، ساری پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کلمہ پڑھنےوالا انسانوں کے آگے نہیں جھکتا،اللہ سے امیدرکھتاہے، مقبوضہ کشمیر میں جیسے ہی کرفیو اٹھے گا انسانوں کا سمندر آزادی کیلئے باہر نکلے گا، انشاللہ کوئی بھی طاقت کشمیر کو آزاد ہونےسے نہیں روک سکتی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے گلگت بلتستان میں آزادی پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہم دعویٰ کرتے ہیں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ، کلمہ پڑھنے والا انسانوں کے آگے نہیں جھکتا،اللہ سے امید رکھتا ہے، گلگت بلتستان کے لوگوں نے ڈوگرہ راج کیخلاف آزادی کی جنگ لڑی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان واحد ملک ہے جو اسلام کے نام پر بنا تھا اور اللہ کا خاص تحفہ ہے ، گلگت بلتستان کے یوم آزادی پر گلگت آیا ہوں ، مسلمانوں  کے عظیم قوم بننے پر جو بنیاد رکھی گئی اس پر چلنا ہے ، جتنا زور انصاف کےلئے دیں گے اتنا اللہ ہم پر عدل کرے گا۔

۔



متعللقہ خبریں