مولانا فضل الرحمن کاآزادی مارچ اسلام آباد کی جانب رواں دواں

مولانا فضل الرحمٰن نے ٹھوکر نیاز بیگ پہنچنے پر آزادی مارچ کے  شرکاء سے خطاب کیا جس میں انہوں نے ایک مرتبہ پھر حکومت پر تنقید کرتے ہوئے استعفے کا مطالبہ کیا

1296806
مولانا فضل الرحمن کاآزادی مارچ اسلام آباد کی جانب رواں دواں

جمعیت علمائے اسلام (ف) کا آزادی مارچ اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہے جو کہ اب مولانا فضل الرحمٰن کی قیادت میں لاہور پہنچ گیا ہے۔ جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ آزادی مارچ اسلام آباد پہنچنے سے پہلے حکومت کو مستعفی ہوجانا چاہیے۔

مولانا فضل الرحمٰن نے ٹھوکر نیاز بیگ پہنچنے پر آزادی مارچ کے  شرکاء سے خطاب کیا جس میں انہوں نے ایک مرتبہ پھر حکومت پر تنقید کرتے ہوئے استعفے کا مطالبہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ کا قافلہ لاہور کی جانب رواں ہے۔ ٹھوکر نیاز بیگ تا بتی چوک قافلے کو مختلف مقامات پر اپوزیشن جماعتیں استقبالیہ کیمپس میں خوش آمدید کہیں گی۔

جے یو آئی (ف) کے رہنما سلیم اللہ قادری نے لاہور میں قافلے کے استقبال کے لیے اپوزیشن کی جانب سے لگے کیمپس بارے تفصیلات سے آگاہ کیا اور کہا کہ لاکھوں کا مجمع اسلام آباد کے لئے روانہ ہوگا۔

رائع کے مطابق کیے جانے والے فیصلے کے تحت ایک بڑا کیمپ روات ٹی چوک پر قائم کیا جائے گا۔ یہ کیمپ پی ایم ایل (ن)، پی پی پی اور جے یو آئی (ف) مشترکہ طور پر قائم کریں گی۔

رجمان جے یو آئی (ف) راولپنڈی حافظ ضیااللہ کے مطابق آزادی مارچ لاہور سے براستہ جی ٹی روڈ راولپنڈی پہنچے گا۔ آزادی مارچ کے شرکا  مری روڈ راولپنڈی سے اسلام آباد میں داخل ہوں گے۔ 



متعللقہ خبریں