ہم پاکستان کے جذبہ خیر سگالی کی قدر کرتے ہیں: صدر حسن روحانی

ہم پاکستان کے جذبہ خیر سگالی کی قدر کرتے ہیں اور خیر سگالی کے جواب میں ہماری طرف سے بھی خیر سگالی کا مظاہرہ کیا جائے گا: صدر حسن روحانی

1287143
ہم پاکستان کے جذبہ خیر سگالی کی قدر کرتے ہیں: صدر حسن روحانی

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان ایران کے ایک روزہ دورے پر  ہیں ۔

ایران میں اپنی مصروفیات کے دوران انہوں نے ایران کے صدر حسن روحانی کے ساتھ ملاقات کی۔

مذاکرات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں ایران کے صدر روحانی نے وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ ا دا کیا  اور کہا ہے کہ ہم پاکستان کے جذبہ خیر سگالی کی قدر کرتے ہیں اور خیر سگالی کے جواب میں ہماری طرف سے بھی خیر سگالی کا مظاہرہ کیا جائے گا۔

صدر روحانی نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران ہمسایہ اور دوست ممالک ہیں۔ ہماری ملاقات میں خطّے  کی صورتحال ، سکیورٹی اور امن پر تفصیلی بات چیت ہوئی ہے۔ ہم نے وزیر اعظم عمران خان کو ایران کے تیل بردار جہاز پر حملے  سے متعلق اپنے تحفظات سے بھی آگاہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران یہ سمجھتے ہیں کہ علاقائی مسائل مذاکرات سے ہی حل ہو سکتے ہیں۔  اگر کوئی ملک یہ سمجھتا ہے کہ خطّے میں عدم استحکام کے بدلے میں کوئی کاروائی نہیں ہو گی تو وہ غلطی پر ہے۔ علاوہ ازیں عمران خان سے جوہری ڈیل  سے متعلقہ امور  پر بھی بات کی گئی ہے۔



متعللقہ خبریں