عالمی میڈیا ہانگ کانگ کے لیے الگ اور کشمیر کے لیے الگ پالیسی کیوں اختیار کیے ہوئے ہے؟ عمران خان

جمعہ کواپنے ٹویٹ میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ کشمیر عالمی طور پرتسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے، بھارت نے9 لاکھ فوجیوں کے مدد سے 80 لاکھ کشمیریوں کو محصورکرکے کشمیر پر غیرقانونی قبضے کی کوشش کی ہے

1286220
عالمی میڈیا ہانگ کانگ کے لیے الگ اور کشمیر کے لیے الگ  پالیسی کیوں اختیار کیے ہوئے ہے؟  عمران  خان

وزیر اعظم عمران خان نے اس امر پر حیرت کا اظہار کیا ہے کہ عالمی میڈیا ہانگ کانگ کے مظاہروں پر تو شہ سرخیاں جماتا ہے مگر کشمیر میں انسانی حقوق کے سنگین بحران سے نظریں ہی چرا لیتا ہے ۔ جمعہ کواپنے ٹویٹ میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ کشمیر عالمی طور پرتسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے، بھارت نے9 لاکھ فوجیوں کے مدد سے 80 لاکھ کشمیریوں کو محصورکرکے کشمیر پر غیرقانونی قبضے کی کوشش کی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ دو ماہ سے زائد عرصہ سے ذرائع ابلاغ کے مکمل بلیک آئوٹ، مقبوضہ کشمیر کی تمام سیاسی قیادت اور بچوں سمیت ہزاروں بے گناہ کشمیریوں کو قید کرنے سے کشمیر میں انسانی المیہ جنم لے رہا ہے اور عالمی میڈیا اس پر خاموش ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ سلامتی کونسل کی قرادادوں کے ذریعے کشمیریوں سے حق خودارادیت دینے کا وعدہ کیا گیا تھا مگر گزشتہ تین دہائیوں کے دوران عالمی طور پر مسلمہ اس حق خود ارادیت کیلئے جدوجہد کرنے والے ایک لاکھ کشمیری قتل کئے جاچکے ہیں۔

وزیرِ اعظم کا اپنے بیان میں یہ بھی کہنا ہے کہ کشمیری اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کے لیے عالمی برادری کی توجہ کے منتظر ہیں۔



متعللقہ خبریں