چین پاکستان کی ہمیشہ حمایت کو جاری رکھے گا: چینی صدر شی جن پنگ

وزیر اعظم عمران خان اور چینی صدر شی جن پنگ میں ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا، اعلامیے کے مطابق چینی صدر نے وزیر اعظم عمران خان اور وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا

چین پاکستان  کی ہمیشہ حمایت کو جاری رکھے گا: چینی صدر شی جن پنگ

پاکستان کے وزیر اعظم عمران اور  چین کے صدر شی جن پنگ کے درمیان ملاقات ہوئی ہے، چینی صدر شی جن پنگ نے پاکستان کے وفد کا خیر مقدم کیا ہے۔

وزیرِ اعظم عمران خان اورچین کےصدر شی جن پنگ کے درمیان یہ ملاقات بیجنگ کے اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں ہوئی ہے۔

 وزیر اعظم عمران خان اور چینی صدر شی جن پنگ میں ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا، اعلامیے کے مطابق چینی صدر نے وزیر اعظم عمران خان اور وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، ڈی جی آئی ایس آئی، وزیر خارجہ، وزیر منصوبہ بندی، وزیر ریلوے اور مشیر تجارت بھی موجود تھے۔

وفود کی سطح پر ہونے والی ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی صورتِ حال، علاقائی سیکیورٹی، دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ مقبوضہ وادی سے کرفیو اٹھانے پر زور دیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر سے فوری طور پر کرفیو اٹھائے۔ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز صورتحال پیدا کر رکھی ہے۔

ملاقات میں چینی صدر نے سماجی و معاشی ترقی پر مبنی حکومتی ایجنڈے کو بھی سراہا۔ چینی صدر کا کہنا تھا کہ چین کے پاکستان کے ساتھ تعلقات مضبوط اور مستحکم ہیں۔

اعلامیے کے مطابق دونوں ممالک کے مابین تعلقات مزید مضبوط اور وسیع تر کرنے پر اتفاق ہوا۔ صدر شی جن پنگ نے سی پیک منصوبوں میں تیزی لانے پر پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک سے قومی و علاقائی معاشی ترقی کے عمل میں مدد ملے گی۔

اس سے قبل وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیرِ اعظم عمران خان کے دورۂ چین سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پر چین نے ہماری تاریخی پوزیشن کو اپنایا ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین کی خواہش تھی کہ صدر شی جن پنگ کے دورۂ بھارت سے پہلے پاکستان اور چین ایک دوسرے کو اعتماد میں لیں۔

وزیرِ خارجہ نے یہ بھی کہا کہ چین کی قیادت کے ساتھ سی پیک سے متعلق بھی تفصیلی گفتگو ہوئی اور بہت سی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے، چین کے ساتھ تعلیم، معذور افراد کی فلاح و بہبود اور نارکوٹکس کنٹرول سے متعلق بھی ایم او یوز پر دستخط کیے گئے۔

واضح رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان چین کےسرکاری دورے پر گزشتہ روز بیجنگ پہنچے ہیں جہاں ایئر پورٹ پر چینی وزیرِ ثقافت لوشوگنگ نے ان کا استقبال کیا۔

عد ازاں گریٹ ہال میں پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کے  اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا، جہاں چینی وزیرِ اعظم لی کی چیانگ نے وزیرِ اعظم عمران خان کا استقبال کیا، اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ موجود تھے۔



متعللقہ خبریں