عمران خان قلیل عرصے میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پردنیا کے چوٹی کے رہنماوں میں چھٹے نمبرپر

عمراں خان کی مقبولیت میں  اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں  کشمیر کے بارے میں دیے جانے والے بیان کے بعد بڑی تیزی  سے اضافہ دیکھا گیا ہے۔ جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر پر دلیرانہ انداز میں خطاب نے انہیں بلندیوں پر پہنچا دیا ہے

1283660
عمران خان قلیل عرصے میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پردنیا کے چوٹی کے رہنماوں میں چھٹے نمبرپر

پاکستان  کے وزیراعظم عمران خان جن کو  اندرونِ ملک شدید  اقتصادی مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اس کے باوجود دنیا بھر میں بڑی تیزی  سے عالمی  رہنماوں   کی چوٹی  کی فہرست میں  چھٹے  نمبر پر آن پہنچے ہیں جو کہ اتنے کم عرصے میں کسی بھی رہنما کے لیے  بہت بڑا عزاز ہے ۔

عمراں خان کی مقبولیت میں  اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں  کشمیر کے بارے میں دیے جانے والے بیان کے بعد بڑی تیزی  سے اضافہ دیکھا گیا ہے۔ جنرل اسمبلی میں اپنی کامیاب تقریر میں جہاں عمران خان نے مسئلہ کشمیر پر اپنے موقف کا اظہار دلیرانہ انداز میں کیا، جس کی ناصرف ان کے حامیوں نے بلکہ ان کے ناقدین نے بھی تعریف کی۔وزیر اعظم کی اس تقریر نے انہیں ٹوئٹر پر دنیا کےچھٹے مقبول لیڈر بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

گزشتہ برس کے اعداد و شمار کے مطابق وزیراعظم عمران خان ٹوئٹر پر نویں مقبول ترین عالمی رہنما تھے تاہم اس برس انہوں نے تین عالمی رہنماؤں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے گزشتہ سال ٹوئٹر پر 94 لاکھ فالوورز تھے اور اب ان کے دنیا بھر سے  ایک کروڑ پانچ لاکھ فالوورز کے ساتھ چھٹے نمبر پر پہنچ گئے ہیں ۔

جاری فہرست کے مطابق فالوورز کی تعداد کے لحاظ سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چھ کروڑ 54 لاکھ فالورز کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہیں۔

بھارتی  وزیراعظم پانچ کروڑ 6 لاکھ فالورز کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

ایک کروڑ 81 لاکھ فالوورز کے ساتھ عیسائی  پیشوا پاپ فرانسس  کا نمبر تیسرا رہا۔

ترک  صدر رجب طیب ایردوان  کا نمبر چوتھا رہا۔ ٹوئٹر پر اُن کے فالوور ز کی تعداد ایک کروڑ 41 لاکھ ہے۔

ایک کروڑ 22 لاکھ فالوورز کے ساتھ انڈونیشیا کے صدرجوکوویدودو  کانمبر پانچواں ہے۔

عالمی مقبول ترین ٹوئٹر رہنماؤں کی فہرست میں عمران خان کا نمبر چھٹا ہے۔

اردن کی ملکہرانیہ العبداللہ  ایک کروڑ چار لاکھ فالوورز کے ساتھ ساتویں نمبر پر پہنچ گئیں۔

جبکہ دبئی کے شیخ  محمد بن راشد المکتوم کا نمبر آٹھواں ہے، ٹوئٹر پر ان کو دنیا بھر سے 99 لاکھ لوگ فالو کر رہے ہیں۔



متعللقہ خبریں