پاکستان میں طالبان رہنماوں اور امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمت زلمے خلیل زاد سے ملاقات

یہ ملاقات صدر ٹرمپ کے طالبان سے امن مذاکرات کی معطلی کے اعلان کے بعد اطراف کا پہلا مکالمتی رابطہ تھا

1282091
پاکستان میں طالبان  رہنماوں اور امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمت زلمے خلیل زاد سے ملاقات

افغان طالبان نے پاکستان میں موجود امریکہ کے نمائندۂ خصوصی برائے افغان مفاہمت زلمے خلیل زاد سے ملاقات کی ہے۔

یہ ملاقات صدر ٹرمپ کے طالبان سے امن مذاکرات کی معطلی کے اعلان کے بعد اطراف کا پہلا مکالمتی رابطہ تھا۔ نیوز ایجنسی روئٹرز کے مطابق دو مختلف لیکن انتہائی قابل اعتماد ذرائع نے تصدیق کر دی ہے کہ اسلام آباد میں مقیم افغان طالبان کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے جمعرات تین اکتوبر کو پاکستانی دارالحکومت ہی میں موجود امریکا کے خصوصی مذاکراتی نمائندے زلمے خلیل زاد کے ساتھ ایک ملاقات کی۔

افغان طالبان کا 12 رکنی وفد ملا عبدالغنی برادر کی سربراہی میں اسلا آباد میں موجود ہے۔ جس نے جمعرات کو پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے الگ الگ ملاقاتیں بھی کی تھیں۔

وفود کی سطح پر دفتر خارجہ میں ہونے والی ملاقات میں پاکستان فوج کے خفیہ ادارے آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی موجود تھے۔

خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کے مطابق افغان طالبان کے وفد نے جمعرات کو ہی امریکی نمائںدۂ خصوصی برائے افغان مفاہمت سے بھی ملاقات کی ہے۔

 

افغان طالبان کا یہ وفد دو دن پہلے بدھ کو پاکستان پہنچا تھا۔ خصوصی امریکی مندوب زلمے خلیل زاد بھی ان دنوں اسلام آباد ہی میں ہیں۔ پاکستان کا دورہ کرنے والے افغان طالبان کے وفد کی قیادت ملا عبدالغنی برادر کر رہے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں