پاکستان معاشی اعتبار سے اس قدر مستحکم ہو گا کہ اس قوم کا کوئی ثانی نہیں ہو گا: صدر عارف علوی

وہ جمعرات کے روز الحمراءہال میں وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکہ کے تناظر میں ”پاکستان کا بین الاقوامی کردار اور مسئلہ کشمیر پر پیشرفت“ کے عنوان سے سیمینار سے خطاب کر رہے تھے

1281569
پاکستان معاشی اعتبار سے اس قدر مستحکم ہو گا کہ اس قوم کا کوئی ثانی نہیں ہو گا: صدر عارف علوی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے پاس منطق اور دلائل ختم ہو گئے ہیں اور وہ کشمیر کو ہاتھ سے جاتا دیکھ ر ہا ہے‘ پاکستان اقدار کے لحاظ سے دنیا کا لیڈر ہے‘ قوم کو عمران خان جیسی مخلص قیادت میسر آچکی ہے‘ دنیا دیکھے گی کہ پاکستان معاشی اعتبار سے اس قدر مستحکم ہو گا کہ اس قوم کا کوئی ثانی نہیں ہو گا۔

 وہ جمعرات کے روز الحمراءہال میں وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکہ کے تناظر میں ”پاکستان کا بین الاقوامی کردار اور مسئلہ کشمیر پر پیشرفت“ کے عنوان سے سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر پی ٹی آئی پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری‘ وزیر اعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق‘ وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر نیاز اختر سمیت ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے شرکت کی۔

 صدر مملکت نے کہا کہ وزیر اعظم نے اقوام متحدہ میں دنیا کی ترجیحات بدلنے کی کوشش کی‘ انہوں نے کہا کہ ماضی میں دنیا کی سیاست میں پاکستان کا کوئی کردار نہیں آتا تھا لیکن عمران خان نے آکر اس میں تبدیلی لائی اور عالمی سطح پر محسوس کیا گیا کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان عمران خان ہی تصفیہ کروا سکتے ہیں‘ یہ بہت بڑا اعزاز ہے‘ انہوں نے کہا کہ پلوامہ واقعہ کے بعد پاکستان کی فوج کا جو کردار دنیا کے سامنے آیا اس سے بہتر نہیں ہو سکتا۔

 



متعللقہ خبریں