رسولِ خدا حضرت محمد نے سب سے زیادہ علم حاصل کرنے کی ترغیب دی

وزیر اعظم عمران خان: مذہبی تعلیم کے ساتھ ساتھ اقبالیات اور سائنسی تعلیم کی جانب بھی توجہ دی جائے

1280441
رسولِ خدا حضرت محمد نے سب سے زیادہ علم حاصل کرنے کی ترغیب دی

وزیر اعظم عمران خان نے اسلام آباد میں   امتحانات میں نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کو تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کیا۔

عمران خان  نے اس موقع پر کہا کہ نبی کریمﷺنے سب سے زیادہ  تعلیم پر زور دیا تھا، مسلمانوں نےعلم سے ترقی کی، تلوارسے نہیں، انگریزوں نے سوچ سمجھ کرمسلمانوں کا تعلیم کا نظام ختم کیا، انگریز کے تعلیمی نظام نے طبقات پیدا کیے،  دین ِاسلام ہمیں انسانی اقدار سے ہمکنار ہونے کی تعلیم  دیتا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ دینی طلبا کو جدید تعلیم سے بھی آراستہ کیا جائے گا، دینی طلبا کو اقبالیات بھی ضرور پڑھائی جائے، علامہ اقبال پڑھے لکھے طبقے کو اسلام کی طرف لائے، انگریزی اردو نظام سے مدارس کو الگ کرنا ناانصافی ہے اور تعلیم کا مقصد صرف پیسہ کمانا نہیں۔

انہوں نے یہ بھی واضح کیا  کہ ترکی، پاکستان اور ملائیشیا نےمشترکہ ٹی وی چینل  کے قیام کا فیصلہ  ہے تا کہ  دنیا بھر میں اسلام کی صحیح تعلیمات کا پرچار کیا جاسکے ،  ہم اس کی وساطت سے مسلمانوں کے اصل  مقاصد سے آگاہی کرائیں گے،  اسی طرح  دنیا بھر  کے  مسلمانوں کو یکجا کرنے کا موقع بھی ملے گا۔  انگریزی چینل کے ذریعے مسلمانوں کا تشخص اجاگر کرنے کے لیے فلمیں تیار کی  جائیں گی۔

 



متعللقہ خبریں