وزیراعظم عمران خان آج زلزلے سے متاثرہ علاقے میر پور آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے

پرائم منسٹر میڈیا آفس کے مطابق وزیر اعظم کو آزاد کشمیر خصوصا میر پور میں حالیہ زلزلے سے ہونے والے جانی و مالی نقصان، ریلیف کے حوالے سے جاری اقدامات اور بحالی کے لیے لائحہ عمل پر بریفنگ دی جائے گی۔ وزیر اعظم زلزلے سے متاثرہ زخمیوں کی عیادت بھی کریں گے

1278540
وزیراعظم عمران خان آج زلزلے سے متاثرہ علاقے  میر پور آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے

وزیراعظم عمران خان میر پور آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے۔ پرائم منسٹر میڈیا آفس کے مطابق وزیر اعظم کو آزاد کشمیر خصوصا میر پور میں حالیہ زلزلے سے ہونے والے جانی و مالی نقصان، ریلیف کے حوالے سے جاری اقدامات اور بحالی کے لیے لائحہ عمل پر بریفنگ دی جائے گی۔ وزیر اعظم زلزلے سے متاثرہ زخمیوں کی عیادت بھی کریں گے۔

 اتوار کو چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے میرپور آزاد کشمیر میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان (آج) پیر کو میرپور کا دورہ کریں گے۔

چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ زلزلے کے باعث 5 ہزار گھر بری طرح متاثر ہو چکے ہیں، سب سے زیادہ تباہی ساہنگ کے قریب گائہں میں ہوئی۔

ان کا کہنا ہے کہ متاثرین کے لیے دواؤں اور راشن کی کمی نہیں ہے، متاثرین کے لیے حکومت پانچ پانچ لاکھ روپے کا اعلان کرچکی ہے، زلزلے سے پانچ سے چھ ہزار گھر شدید متاثر ہوئے ہیں۔

چیئرمین این ڈی ایم اے نے مزید کہا کہ زلزلے سے چترپڑی کے علاقے میں شادی ہال بھی منہمدم ہوا ہے، پاک فوج کے جوان متاثرہ علاقوں میں بحالی کے کاموں میں دن رات مصروف عمل ہیں، حکومت کی جانب سے متاثرین کو5،5لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اسلام آباد اور پنجاب کے متعدد شہروں سمیت آزاد کشمیر میں منگل کی سہ پہر کو 5.8 کی شدت کا زلزلہ آیا تھا جس کے باعث 25 افراد جاں بحق جب کہ 452 افراد زخمی ہوئے۔

 



متعللقہ خبریں