پاکستان کے شیردل وزیراعظم عمران خان آج اقوام متحدہ سے مقبوضہ کشمیرمیں فوری مداخلت کا مطالبہ کریں گے؟

وزیراعظم عمران خان آج سب سے بڑے فورم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں تاریخی خطاب کریں گے، پاکستانی وقت کےمطابق رات8 بجے جنرل اسمبلی سے خطاب ہوگا

1277357
پاکستان کے شیردل وزیراعظم عمران خان آج اقوام متحدہ سے مقبوضہ کشمیرمیں فوری مداخلت کا مطالبہ کریں گے؟

وزیراعظم عمران خان آج جب اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے میں   دنیا کے سامنے کشمیر کا مقدمہ پیش کرتے ہوئے   سوئے ہوئے عالمی ضمیر کو جھنجھوڑنے کی کوشش کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان آج سب سے بڑے فورم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں تاریخی خطاب کریں گے، پاکستانی وقت کےمطابق رات8 بجے جنرل اسمبلی سے خطاب ہوگا۔

عمران خان اپنے خطاب میں بھارتی فوج کےظلم وستم کیخلاف عالمی ضمیرجھنجھوڑیں گے، جوہری جنگ سےبچنےکیلئےمسئلہ کشمیرکےحل کی تجاویزدیں گے اور توہین رسالت،اسلاموفوبیاپرغلط فہمیوں سےمتعلق آوازاٹھائیں گے۔

وزیراعظم عمران خان آج یواین سیکریٹری جنرل انتونیو گرتریس سے ملاقات بھی کریں گے، جس میں مسئلہ کشمیر پر بات ہوگی۔

خیال رہے وزیراعظم عمران خان کی7 دن میں70عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں طے ہیں جبکہ بین الاقوامی فورمز،انٹرویوز میں مسئلہ کشمیر پر بات کریں گے۔

عمران خان جب اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74 ویں سالانہ اجلاس سے خطاب کریں گے تو اس سے قبل بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی اپنا خطاب کرچکے ہوں گے جس کے متعلق بھارتی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ وہ کشمیر کا ذکر تک نہیں کریں گے اور اپنے گلوبل وژن پر بات کریں گے۔

پاکستانی وزیراعظم کے متعلق پوری دنیا کو معلوم ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر اٹھائیں گے اور بھارت کی جانب سے مقبوضہ وادی چنار میں ڈھائے جانے والے ریاستی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے دنیا کو آگاہ کریں گے۔ وہ اس حوالے سے پاکستانی مؤقف سے آگاہی بھی دلائیں گے۔

امریکہ کے مؤقر اخبار ’نیویارک ٹائمز‘ کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان اپنے خطاب میں اقوام متحدہ سے مطالبہ کریں گے کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے مؤثر اقدامات کرے اور مظلوم کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دلوانے میں اپنا کردار ادا کرے۔

 

عمران کا کہنا تھا کہ خدشہ ہے، کشمیرمیں کرفیو اٹھتے ہی خوں ریزی ہوگی، مقبوضہ کشمیر میں کرفیو ہٹے ہی حالات بد سے بدترہوں گے، عالمی  برادری ،امریکا کیلئے کشمیر کے معاملے پر ایکشن لینے کا وقت آگیا ہے، عالمی برادری اور امریکا مداخلت کرے، اس سے پہلے حالات کنٹرول سے باہر نکل جائیں۔

انھوں نے مزید کہا تھا کہ  مقبوضہ کشمیرمیں سنگین صورتحال جنم لےرہی ہے، 80لاکھ افراد52روزسےکرفیوکےباعث محصورہیں، کشمیر میں خوں ریزی کے خطرناک  نتائج وادی سے باہر بھی برآمد ہوں گے اور کشمیر میں خون خرابےسے پاکستان اور بھارت میں کشیدگی بڑھے گی۔



متعللقہ خبریں