ترکی، پاکستان اور ملائیشیا مشترکہ ٹیلی ویژن چینل کا آغاز کریں گے: عمران خان

ترکی، پاکستان اور ملائیشیا اسلامو فوبیا کی پیدا کردہ مشکلات کے خلاف جدوجہد کے لئے ایک مشترکہ انگریزی ٹیلی ویژن چینل کا آغاز کریں گے: وزیر اعظم عمران خان

1276531
ترکی، پاکستان اور ملائیشیا مشترکہ ٹیلی ویژن چینل کا آغاز کریں گے: عمران خان

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ترکی، پاکستان اور ملائیشیا اسلامو فوبیا کی پیدا کردہ مشکلات کے خلاف جدوجہد کے لئے ایک مشترکہ انگریزی ٹیلی ویژن چینل کا آغاز کریں گے۔

اقوام متحدہ کے 74 ویں جنرل کمیٹی اجلاس کے دائرہ کار میں ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان ، ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر  محمد اور پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے سہ فریقی ملاقات کی۔

اجلاس سے متعلق اپنے سوشل میڈیا پیج سے جاری کردہ بیان میں خان نے کہا ہے کہ آج صدر ایردوان اور وزیر اعظم مہاتیر  کے ساتھ میری ملاقات میں تین ممالک کی حیثیت سے ہم نے اسلامو فوبیا کے خلاف جدوجہد  اور اپنے عظیم دین اسلام کے بارے میں غلط فہمیوں کے ازالے کے لئے ایک مشترکہ انگریزی ٹیلی ویژن چینل کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔

خان نے کہا ہے کہ وہ تمام غلط فہمیاں جو انسانوں کو مسلمانوں کے خلاف متحد کر رہی ہیں ان کی اس طریقے سے اصلاح کی جائے گی۔

انہوں نے کہا ہے کہ توہین اسلام کے مسئلے کو اس طریقے سے بیان کیا جائے گا۔ انسانوں کو معلومات فراہم کرنے  اور   اسلام سے   متعلق آگاہی پیدا کرنےکے لئے اسلامی تاریخ  پر مبنی  فلمیں اور ڈرامے بنائے جائیں گے۔ اس طرح مسلمانوں سے مخصوص  ایک میڈیا  کا قیام عمل میں آئے گا۔



متعللقہ خبریں