پاکستان: ٹریفک حادثہ 26 افراد جاں بحق، 12 زخمی

گلگت بلتستان میں ٹریفک حادثے میں 26 افراد جاں بحق 12 زخمی ہو گئے، جاں بحق ہونے والوں میں پاک فوج کے 10 جوان بھی شامل

1273981
پاکستان: ٹریفک حادثہ 26 افراد جاں بحق، 12 زخمی

پاکستان کے علاقے گلگت بلتستان میں ٹریفک حادثے میں 26 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہو گئے ہیں۔

گلگت بلتستان کے شہر سکردو سے راولپنڈی کے لئے عازم سفر مسافر بس 4 ہزار 173 میٹر بلند بابوسر پاس  پہنچنے پر ڈرائیور کے قابو سے نکل گئی ۔

حادثے میں 26 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہو گئے ہیں، جاں بحق ہونے والوں میں پاک فوج کے 10 جوان بھی شامل ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج  نے بابو سر اسٹاپ بس حادثے کے مقام پر ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا ہے۔

پاک فوج کے ہیلی کاپٹروں کی مدد سے زخمیوں اور جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں کو سی ایم ایچ گلگت منتقل کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بابوسر گلگت بلتستان کو پاکستان کے دیگر صوبوں سے منسلک کرنے والا مختصر ترین راستہ ہے۔



متعللقہ خبریں