ترک اور پاکستانی اداکارمشترکہ طور پر تیار کردہ فلم "گواہ رہنا " میں اپنے جوہر دکھائیں گے

پریس کانفرنس  میں  فلم کے  سینریوسٹ  اور ڈرایکٹر  طاہر محمود اور اداکار  قوی  خان نے  شرکت کی  جبکہ  جبکہ ترک  اداکار Mert Şişmanlar   نے ویڈیو  کی ذریعے  اس میں حصہ لیا

1270851
ترک اور پاکستانی اداکارمشترکہ طور پر تیار کردہ فلم "گواہ رہنا "  میں اپنے جوہر دکھائیں گے

ترک اور پاکستانی اداکار ، ترک مسلمانوں کی جنگ آزادی ( جنگِ نجات) کے دوران ہندوستانی مسلمانوں کی مددکو اجاگر کرنے  والی    فلم " "گواہ رہنا "میں  ایک ساتھ  کام  کریں  گے۔

 

جنگ آزادی کے دوران ترکوں کی مدد کرنے والی خلافت موومنٹ کے بارے میں ایک پریس کانفرنس  کا انعقاد  کراچی میں کیا گیا  جس میں بڑی تعداد میں صحافیوں نے شرکت کی۔

 

پریس کانفرنس  میں  فلم کے  سینریوسٹ  اور ڈرایکٹر  طاہر محمود اور اداکار  قوی  خان نے  شرکت کی  جبکہ  جبکہ ترک  اداکار Mert Şişmanlar   نے ویڈیو  کی ذریعے  اس میں حصہ لیا۔

 

طاہر محمود  نے کہا کہ   فلم  بندی  کا آغاز ماہ اکتوبر  میں شروع ہوگی  جبکہ آئندہ سال   فلم مارچ میں ریلیز کی جائے گی۔  یہ   فلم خلافت موومنٹ کے گمنام ہیروز اور  مصطفی کمال اتاترک اور بہادر ترک  عوام سے اپنی محبت کا اظہار کے لیے ریلیز کی جا رہی ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ  اس فلم کو ترکی زبان میں ڈب کیا جائے گا   اور وہ  اس  فلم کے ذریعے ترکی اور پاکستانی عوام کے مابین تعلقات کو مضبوط بنانا چاہتے ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ  نے دونوں ممالک کے مابین  قریبی اور دوستانہ تعلقات کی دنیا     میں کوئی مثال نہیں ملتی ہے۔  انہوں نے کہا کہ  اس منصوبے کا مقصد ہمارے درمیان ماضی کے تعلقات کی اگلی نسل تک پہنچانا ہے۔  مجھے یقین ہے کہ یہ فلم سنیما  شائقین کی تمام توقعات پر پورا  اترے گی۔

 

ترکی اداکار Mert Şişmanlar     نے  اپنے ویڈیو پیغام    میں  کہا کہ  "ترکی اور پاکستان کے درمیان تاریخی تعلقات کواجاگر  کرنے والی  اس فلم میں رول ادا کرنا میرے لیے   بڑا ہیجان خیز  معاملہ ہے۔

 

اس فلم  " گواہ" میں خان اور Mert Şişmanlar   کے علاوہ عماد عرفان ، غانہ  علی ، رابعہ کلثوم ، ریحان ناظم اور فیصل امتیاز جیسے اداکار بھی حصہ لیں گے۔



متعللقہ خبریں