پاکستان میں سیاحت کے فروغ کے بہت مواقع ہیں: وزیراعظم عمران خان

وہ پیر کو یہاں نیو بالاکوٹ سٹی پراجیکٹ پر پیش رفت کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ وزیراعظم ہاؤس میں عمران خان نے نیو بالا کوٹ سٹی پروجیکٹ کے جائزہ اجلاس کی صدارت کی

1270798
پاکستان میں سیاحت کے فروغ کے بہت مواقع ہیں: وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیاحت کے فروغ کے بہت مواقع ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے نیو بالاکوٹ سٹی پراجیکٹ میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ماڈل کو اپنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ منصوبے کی تکمیل کے لئے اس سے وابستہ کلیمز کے مسئلہ کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے، نیا شہر اپنے پرکشش محل وقوع کی بدولت علاقے میں سیاحت کے فروغ کا ذریعہ بنے گا۔

وہ پیر کو یہاں نیو بالاکوٹ سٹی پراجیکٹ پر پیش رفت کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔

وزیراعظم ہاؤس میں عمران خان نے نیو بالا کوٹ سٹی پروجیکٹ کے جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔

اپنے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ نیو بالا کوٹ سٹی کا محلِ وقوع مقامی اور غیر ملکی سیاحوں کے لیے کشش کا باعث بن سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیاحت کو فروغ دے کر مقامی افراد کے لیے روزگار کے مواقع بھی پیدا کئے جاسکتے ہیں۔

اجلاس میں نیا شہر بسانے کے لیے نجی و سرکاری شعبے کی شراکت اور نیو بالاکوٹ سٹی کو سیاحتی مرکز بنانے سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعظم کو نیو بالا کوٹ سٹی منصوبے میں اب تک کی پیشرفت اور رکاٹ بننے والے قانونی، انتظامی اور مالی مسائل پر بھی بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم عمران خان نے نیو بالاکوٹ سٹی پراجیکٹ میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ماڈل کو اپنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ منصوبے کی تکمیل کے لئے اس سے وابستہ کلیمز کے مسئلہ کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے، نیا شہر اپنے پرکشش محل وقوع کی بدولت علاقے میں سیاحت کے فروغ کا ذریعہ بنے گا۔

وزیراعظم کو نیو بالاکوٹ سٹی کے منصوبہ اور اس حوالے سے درپیش قانونی، انتظامی اور مالیاتی مسائل کے حل کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر نئے شہر کو سیاحتی مرکز اور قیمتی پتھروں کی کان کنی کی مقامی صنعت کے لئے جدید کاروباری شہر میں تبدیل کرنے کی حکمت عملی کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم نے تعطل کے شکار اس منصوبے کی بحالی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ نئے شہر کی لوکیشن مقامی اور غیر ملکی سیاحوں کو راغب کرنے کی بڑی صلاحیت رکھتی ہے اس طرح یہ شہر قومی جی ڈی پی میں نمایاں کردار ادا کر سکتا ہے۔

 انہوں نے ملک کے سیاحت کے شعبہ میں موجود بے پناہ صلاحیت کو بروئے کار لانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مختلف سیاحتی مقامات پر سیاحتی مراکز کو ترقی دینے سے نہ صرف ملک کی سیاحتی صلاحیت کو اجاگر کرنے میں مدد ملے گی بلکہ اس سے لوگوں کے لئے روزگار کے بھی مواقع میسر آئیں گے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ اس سلسلے میں نئے شہر کی ترقی میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ماڈل کو اپنایا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے کی تکمیل کے لئے اس سے وابستہ کلیمز کے مسئلہ کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جانا چاہیے



متعللقہ خبریں