آرٹیکل 370 کی منسوخی کے خلاف سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کروا دی گئی

کشمیر کا علیحدہ آئین ہے بھارتی صدر کو کشمیری مقننہ کی منظوری کے بغیر وادی کی سیاسی شکل بدلنے کا اختیار نہیں ہے: جمّوں و کشمیر پیپلز کانفرنس

1269701
آرٹیکل 370 کی منسوخی کے خلاف سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کروا دی گئی

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض انتظامیہ کی جانب سے مسلسل کرفیو  اور لاک ڈاون  کو 42 دن گزر گئے ہیں۔

بھارتی قابض انتظامیہ نے علاقے میں انسانی حقوق کی دھجیاں بکھیر دی ہیں۔ مسلسل کرفیو اور لاک ڈاون کی وجہ سے عوام کا اپنے عزیز و اقارب سے رابطہ منقطع ہے  یہاں تک کہ اولاد اپنے والدین  کے جنازوں  تک میں شریک نہیں ہو پا رہی ۔

فوری طبّی امداد کی عدم فراہم کی وجہ سے ٹریفک حادثات  میں اموات واقع ہو رہی ہیں۔

دوسری جانب مقبوضہ کشمیر  کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا فیصلہ بھارتی سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔

جمّوں و کشمیر پیپلز کانفرنس نے سپریم کورٹ میں آرٹیکل 370 کی منسوخی کے خلاف پٹیشن دائر کروا دی ہے۔

پٹیشن میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کشمیر کا علیحدہ آئین ہے بھارتی صدر کو کشمیری مقننہ کی منظوری کے بغیر وادی کی سیاسی شکل بدلنے کا اختیار نہیں ہے۔



متعللقہ خبریں