مقبوضہ کشمیر کے عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے دیا جائے

مقبوضہ کشمیر میں 9 لاکھ سے زائد قابض بھارتی  قوتیں 24 گھنٹے اپنی بربریت کا  مظاہرہ کر رہی ہیں

1269058
مقبوضہ کشمیر کے عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے دیا جائے

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ عالمی برادری نے مقبوضہ کشمیر پر  مطلوبہ اور حق بجانب سطح کا  ردِ عمل نہیں دیا  کیونکہ   دوسرے ممالک کے لیے معیشت اور تجارت انسانی زندگی اور اقدار  سے کہیں  زیادہ اہم ہے۔

ایک روسی ٹیلی  ویژن چینل سے  انٹرویو میں وزیر اعظم عمران خان  نے بتایا کہ  مقبوضہ کشمیر کے عوام  خود فیصلہ کریں  کہ وہ بھارت  یا  پاکستان کے ساتھ الحاق کرنا چاہتے ہیں  یا پھر آزاد ملک کی طرح رہنا چاہتے ہیں اور یہ ان کا فطری حق بھی ہے۔ ہم نے کشمیر کے لیے تین جنگیں لڑی ہیں، بھارت کے طاقت کے استعمال سے مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی نے زور پکڑا، اس وقت مقبوضہ کشمیر میں 9 لاکھ سے زائد قابض بھارتی  قوتیں 24 گھنٹے اپنی بربریت کا  مظاہرہ کر رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے لوگ آزادی  کے خواہاں ہیں  اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے تحت ان کو حقِ خود ارادیت ملنا چاہیے،  لیکن افسوس کی بات ہے کہ  بھارت  نے کشمیریوں کو یہ حق دینے سے  محروم کر رکھا ہے، بھارت نے مقبوضہ کشمیر کا یکطرفہ طور پر فیصلہ کیا، بھارت مقبوضہ وادی کی جغرافیائی خدوخال بدلنا چاہتا ہے اور وادی کی مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنا چاہتا ہے تاہم بھارت کا یہ اقدام کشمیریوں کو  ہر گزقبول نہیں۔

عمران خان نے کہا کہ   بعض ممالک کے لیے معیشت اور تجارت انسانوں سے زیادہ اہم ہے اسی وجہ سے عالمی برادری نے مقبوضہ کشمیر پر وہ ردعمل نہیں دیا جو دینا چاہیے تھا، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال شام سے بھی بدتر ہوسکتی ہے،  بھارتی حکومت وادی میں  مسلمانوں کی نسل کشی کرنے کے درپے ہے، بھارتی اقدام اقوام متحدہ کی قراردادوں کے خلاف ہے، 2 ایٹمی ممالک کے درمیان چھڑنے والی جنگ خطے کے لیے شدید خطرہ ہوگی، اگر عالمی ممالک خاموش رہے تو وادی میں حالات مزید بگڑ جائیں گے۔



متعللقہ خبریں