نئےصنعتی زونزاور گرین ایریا زکےقیام کےلیےفوری طور پرایکشن پلان پرعمل درآمد کیا جائے گا: عمران خان

اجلاس میں لاہور کے موجودہ ماسٹر پلان میں صنعتوں کے خلاف ضابطہ پھیلاو کے حوالے سے کچھ سقم تھے جن کو نئے ماسٹر پلان میں مناسب ادراک اور مربوط ضابطہ کار کے تحت نئے سرے سے جائزہ لے کر ضابطہ کار کے تحت لایا جائے گا

1262632
نئےصنعتی زونزاور گرین ایریا زکےقیام کےلیےفوری طور پرایکشن پلان پرعمل درآمد کیا جائے گا:  عمران خان

وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت صنعتی ترقی کے فروغ کے لئے زونز کے قیام، لاہور اور ملحقہ علاقوں میں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی، سیوریج کے مسائل، خلاف ضابطہ تعمیرات اور متعلقہ مسائل کے حل کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں لاہور کے موجودہ ماسٹر پلان میں صنعتوں کے خلاف ضابطہ پھیلاو کے حوالے سے کچھ سقم تھے جن کو نئے ماسٹر پلان میں مناسب ادراک اور مربوط ضابطہ کار کے تحت نئے سرے سے جائزہ لے کر ضابطہ کار کے تحت لایا جائے گا۔

وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق نئے صنعتی زونز اور گرین ایریا ز کی نشاندہی کی جا رہی ہے اور تمام اسٹیک ہولڈرزکی مشاورت سے ایک جامع اور قابل عمل ایکشن پلان تشکیل دیا جا رہا ہے۔ اس ضمن میں کمیٹی کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے اور موجودہ ماسٹر پلان میں ترامیم پر ایک مربوط حکمت عملی کے تحت کام ہو رہا ہے۔ کمشنر لاہور نے کلین اینڈ گرین پاکستان مہم، درختوں میں اضافے کے حوالے سے GIS Survey, Waste Disposal، اوقاف کی زمینوں کی نشاندہی کے حوالے سے پیشرفت، اور سول سوسائٹی میں آگاہی مہم کے حوالے سے اقدامات اور مستقبل کے لائح عمل پر وزیر اعظم کو بریفنگ دی۔



متعللقہ خبریں