کشمیریوں کی جنگِ آزادی اپنے خون سے سینچ کر اسے تکمیل تک پہنچانے کا وقت آن پہنچا ہے: فواد چودھری

ایکسپو سینٹر لاہور میں انڈسٹریل نمائش 2019ء کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آسام کا معاملہ دیکھ کر پتہ چلتا ہے کہ مودی پر پاگل پن کا دورہ پڑا ہے، وہ بھی ہٹلر کی طرح کسی کی بات نہیں سن رہا

1262160
کشمیریوں کی جنگِ آزادی  اپنے خون سے سینچ کر اسے تکمیل تک پہنچانے کا وقت آن پہنچا ہے:  فواد  چودھری

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کشمیر اپنی آزادی کی جنگ کے آخری مرحلے میں ہے، انشااللہ جلد کامیابی ملے گی۔

ایکسپو سینٹر لاہور میں انڈسٹریل نمائش 2019ء کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آسام کا معاملہ دیکھ کر پتہ چلتا ہے کہ مودی پر پاگل پن کا دورہ پڑا ہے، وہ بھی ہٹلر کی طرح کسی کی بات نہیں سن رہا ۔

فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان دور میں دو غیر معمولی سفارتی کامیابیاں ملی ہیں، مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے ہماری آواز بڑھتی جا رہی ہے ، جبکہ خود بھارتی رہنما مودی کے اقدامات کو غلط قرار دے رہے ہیں۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی کی پالیسی ہٹلر جیسی ہے، ہٹلر نے جرمنی میں وہی کیا جو مودی کر رہا ہے، ہٹلر نے ظلم کے بعد خودکشی کرلی تھی۔

فواد چودھری نے کہا کہ سفارتی سطح پر بھی کشمیر کے حوالے سے سرگرم ہیں، بین الاقوامی سطح پر کشمیر کے حوالے سے پاکستانی موقف کو تقویت ملی ہے، او آئی سی نے مقبوضہ کشمیر پر اچھا بیان دیا ہے

وفاقی وزیر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر آزادی کے آخری مرحلے میں ہے، ہم اب کشمیر کی آزادی سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ مودی کو پاگل پن کا دورہ پڑا ہے، آسام میں مسلمانوں کی شہریت ختم کر دی گئی، مقبوضہ کشمیر میں 29 دن ہو گئے 80 لاکھ کشمیری گھروں میں بند ہیں، محبوبہ مفتی سمیت دیگر رہنما بھی گھروں میں بند ہیں، بھارت تو اپنے سیاستدانوں کو بھی کشمیر میں داخلے سے روک رکھا ہے، مقبوضہ کشمیر آزادی کے آخری مرحلے میں ہے، مودی کے اقدامات کی وجہ سے بھارت مشکلات کا شکار ہے، مودی کیخلاف طاقتورآوازاٹھ  رہی ہے، مودی بھارت کے اندر بھی اکیلا رہ گیا ہے، سابق وزیراعظم من موہن سنگھ نے بھارتی معیشت پر تشویش کا اظہار کیا، مودی کی وجہ سے بھارتی معیشت پر دباوَ ہے، ہم مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے سفر پر نکلے ہیں، ہم اب کشمیر کی آزادی سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔

اس سے قبل انڈسٹریل نمائش 2019ء کی تقریب سے خطاب میں  پاک چین دوستی کا ذکر کرتے ہوئےوفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر پر صرف چین ہی پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مقبوضہ کشمیر میں مودی کےمظالم کے خلاف بھی صرف چین نے ہی آواز بلند کی ہے۔



متعللقہ خبریں