مودی حکومت کو اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائیگا، عمران خان

جس طرح نازی پارٹی نے جرمنی پر قبضہ کیا اس طرح آر ایس ایس نے بھارت پر قبضہ کر رکھا ہے

1261101
مودی حکومت کو اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائیگا، عمران خان

وزیر اعظم عمران خان  نے اسلام آباد میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی تقریب " کشمیر آور"سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  آج سارا پاکستان کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے، کشمیر یوں کے آزادی سے ہمکنار ہونے تک ہر فورم پر میں کشمیر کی جنگ لڑوں گا۔

ان کا کہنا تھا جس طرح نازی پارٹی نے جرمنی پر قبضہ کیا اس طرح آر ایس ایس نے بھارت پر قبضہ کیا ہوا ہے، بی جے پی اور آرایس ایس  اپنے آئین اور قوانین کی ہی نفی کرتے ہیں، اب  بھارت کو سبق سکھانے کا وقت آگیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے ایک بار پھر آخری دم تک کشمیریوں کے ساتھ کھڑے رہنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی سرکار مقبوضہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لیے آزاد کشمیر میں کچھ نہ کچھ کرے گی لیکن ہماری مسلح افواج بھارت کی اینٹ کا جواب پتھر سے دے گی۔

مقبوضہ کشمیر کے بھائی بہن اس وقت بہت مشکل وقت سے گزر رہے ہیں، ہم کشمیریوں کے دکھ و  درد کو دل کی گہرائیوں سے محسوس کرتے ہیں۔ ہمارا یہ  پیغام ہےکہ جب تک انہیں آزادی نہیں ملتی پاکستان ان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ مسلمانوں پر ظلم ہونے پر بین الاقوامی انصاف دینے والے ادارے خاموش رہتے ہیں، دنیا اگر مودی کی فاشٹ حکومت کے سامنے کھڑی نہیں ہوگی تو اس کا اثر پوری دنیا پر پڑے گا میں نے  نیو یارک ٹائمز میں اپنے  مضمون میں  کشمیر کو زیربحث لایا  ہے جب کہ جنرل اسمبلی میں بھی مسئلہ کشمیر کو اجاگر کروں گا۔



متعللقہ خبریں