پاکستان کا بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ

میجر جنرل آصف غفور نے بتایا کہ کامیاب میزائل تجربے پر چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، چیف آف آرمی اسٹاف، پاک بحریہ کے سربراہ اور پاک فضائیہ کے سربراہ نے قوم کو مبارکباد دی

1260394
پاکستان کا بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ

پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کرلیا ، غزنوی میزائل290کلومیٹرتک مختلف نوعیت کے وارہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتاہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر میجر جنرل آصف غفور نے بتایا کہ غزنوی میزائل 290 کلومیٹر تک وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ غزنوی میزائل کا تجربہ رات میں کیا گیا اور رات کے وقت میزائل داغنے کی کامیاب تربیتی مشق کی گئی۔

میجر جنرل آصف غفور نے بتایا کہ کامیاب میزائل تجربے پر چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، چیف آف آرمی اسٹاف، پاک بحریہ کے سربراہ اور پاک فضائیہ کے سربراہ نے قوم کو مبارکباد دی۔

انہوں نے کہا کہ صدر اور وزیراعظم پاکستان نے بھی میزائل کے کامیاب تجربے پر قوم اور ٹیم کو مبارکباد دی۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے سائنسدانوں اور انجینئروں کو کاوشوں کو سراہا ہے۔

خیال رہے پاکستان کی جانب سے غزنوی میزائل کا تجربہ ایسے وقت میں کیا گیا ، جب پاک بھارت پر تعلقات میں کشیدگی برقرار ہے۔

یاد رہے رواں سال مئی میں پاکستان کی جانب سے زمین سے زمین تک مار کرنے والے میزائل شاہین ٹو کا کامیاب تجربہ کیا تھا، شاہین ٹوبیلسٹک میزائل 1500 کلو میٹر تک ہدف کامیابی سے نشانہ بنا سکتا ہے ، شاہین ٹو میزائل کا تجربہ بحیرہ عرب میں کیا گیا ، بلیسٹک میزائل روایتی اورنیوکلیئر وارہیڈ لے جاسکتا ہے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ شاہین ٹو خطے میں دفاعی صلاحیتوں کو تقویت دینےکا باعث ہے اور اسٹریٹجک ضروریات کو مؤثرانداز میں پورا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اس سے قبل بھی ی 31 مئی کو ایک اور نصراللہ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا تھا، جو دورانِ پرواز ہدف تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتا تھا۔

 

 



متعللقہ خبریں