مقبوضہ کشمیر میں معمولات زندگی کو بحال کیا جائے : اقوام متحدہ

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے کرفیو کا آج 21واں روز ہے مگر حالات ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید خراب ہو رہے ہیں۔ مواصلاتی نظام بھی بدستور معطل ہے جبکہ جمعے کو کرفیو اور تمام تر رکاوٹوں کے باوجود مقبوضہ وادی میں عوام سڑکوں پر نکل آئے

1257943
مقبوضہ کشمیر میں معمولات زندگی کو بحال کیا جائے : اقوام متحدہ

اقوامِ متحدہ  نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں معمولات زندگی کو بحال کیا جائے اور مقبوضہ وادی میں اظہار رائے کی آزادی کو یقینی بنایا جائے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے کرفیو کا آج 21واں روز ہے مگر حالات ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید خراب ہو رہے ہیں۔ مواصلاتی نظام بھی بدستور معطل ہے جبکہ جمعے کو کرفیو اور تمام تر رکاوٹوں کے باوجود مقبوضہ وادی میں عوام سڑکوں پر نکل آئے۔ سری نگر میں مظاہرین اور بھارتی فوج کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں ۔ قابض فوج کے طاقت کے اندھے استعمال سے متعدد مظاہرین کو زخمی کر دیا

کشمیر کی موجودہ صورتحال پر اقوام متحدہ کے اعلیٰ ترین فورم پر نوٹس لیا گیا۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوتیرس اور انسانی حقوق سے متعلق نمائندے کشمیر کے حالات پر اظہارِ تشویش کرچکے ہیں۔

اقوام متحدہ نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں معمولات زندگی کو بحال کیا جائے اور مقبوضہ وادی میں اظہار رائے کی آزادی کو یقینی بنایا جائے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے کرفیو کا آج 20واں روز ہے مگر حالات ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید خراب ہو رہے ہیں۔

مواصلاتی نظام بھی بدستور معطل ہے جبکہ جمعے کو کرفیو اور تمام تر رکاوٹوں کے باوجود مقبوضہ وادی میں عوام سڑکوں پر نکل آئے۔

سری نگر میں مظاہرین اور بھارتی فوج کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں ۔ قابض فوج کے طاقت کے اندھے استعمال سے متعدد مظاہرین کو زخمی کر دیا۔

قابض فوج نے نہتے مظاہرین پر پیلٹ گن اور آنسو گیس کے شیل فائرکیے جس سے متعدد مظاہرین زخمی ہو گئے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق سری نگر کی مرکزی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے علاوہ کسی بڑے اجتماع کی اجازت نہیں دی گئی۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق شدت پسند ہندوؤں کی جانب سے کشمیری خواتین سے متعلق نازیبہ بیانات کے بعد کشمیریوں نے اپنی ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کے تحفظ کے لیے محلے کی سطح پر کمیٹیاں بنا دی ہیں۔



متعللقہ خبریں