مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کا دوطرفہ معاملہ ہے : برطانوی وزیراعظم

میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے اپنے بھارتی ہم منصب نریندر مودی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور مسئلہ کشمیر بات چیت کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا

1256091
مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کا دوطرفہ معاملہ ہے : برطانوی وزیراعظم

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کا ٹیلی فون پر رابطہ کیا ، بورس جانسن نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کا دوطرفہ معاملہ ہے اسے مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہیے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے اپنے بھارتی ہم منصب نریندر مودی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور مسئلہ کشمیر بات چیت کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا۔

بورس جانسن کا کہنا تھا کہ برطانیہ کشمیر کو پاکستان اور بھارت کا دو طرفہ مسئلہ سمجھتا ہے۔ پاکستان بھارت کو کشمیر کا مسئلہ تیسرے فریق کے بغیر حل کرنا چاہیے۔

ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ کی ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہنا تھا کہ نریندر مودی اور بورس جانسن کے درمیان بات چیت میں کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

رطانوی وزیر اعظم نے واضح کیا کہ کشمیر کے معاملے کو بھارت اور پاکستان دو طرفہ مذاکرا ت کے ذریعے حل کریں۔



متعللقہ خبریں