دنیا کوانتہا پسند ہندوحکومت کےہاتھوں میں موجود جوہری ہتھِاروں کا نوٹس لینا چاہیے: عمران خان

اس سے پہلے کے بھارت جوہری ہتھیار استعمال کرنے میں پہل کرے جس کی کہ  بھارت کے وزیر دفاع نے دہمکی  بھی دی ہے دنیا کو فوری طور پر  اس سلسلے میں اپنے  اوہر عائد ہونے والے فرائض کو ادا کرنے کی ضرورت ہے

1254229
دنیا کوانتہا پسند ہندوحکومت کےہاتھوں میں موجود جوہری ہتھِاروں کا نوٹس لینا چاہیے: عمران خان

وزیراعظم عمران خان  نے کہا ہے کہ   دنیا  کو انتہا پسند  ہندو حکومت کے ہاتھوں میں موجود بھارت کے جوہری ہتھیاروں کے کے تحفظ اور ان کے استعمال کے بارے میں سنجیدگی سے  غور کرنے کی ضرورت ہے۔

اس سے پہلے کے بھارت جوہری ہتھیار استعمال کرنے میں پہل کرے جس کی کہ  بھارت کے وزیر دفاع نے دہمکی  بھی دی ہے دنیا کو فوری طور پر  اس سلسلے میں اپنے  اوہر عائد ہونے والے فرائض کو ادا کرنے کی ضرورت ہے۔

بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آرٹیکل 370 ختم کیے جانے کے بعد سے وزیراعظم عمران خان نے شدید تشویش کا اظہار کیا تھا اور وہ کشمیر کے معاملے پر بین الاقوامی برادری سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

وزیراعظم عمران خان سوشل میڈیا پر بھارت کی ہندو انتہا پسند حکومت کے فیصلے کو مسلسل تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

عمران خان نے ٹوئٹر پر اپنے تازہ ترین بیان میں کہا ہے کہ جس طرح جرمنی پر نازیوں نے قبضہ کیا تھا بالکل اسی طرح پر بھارت پر ہندو برتری کی خواہشمند انتہا پسند اور نسل پرست نسل نظریات سے قائل مودی حکومت قابض ہے۔

وزیراعظم نے لکھا کہ مودی حکومت نے 90 لاکھ کشمیریوں کو گزشتہ دو ہفتوں سے مقبوضہ کشمیر میں قید کر رکھا ہے جس نے پوری کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے اور اقوام متحدہ کے مبصرین حالات کا جائزہ لینے کے لیے مقبوضہ وادی میں بھیجے جا رہے ہیں۔

نہوں نے یہ بھی لکھا کہ ہندو برتری کی خواہشمند مودی حکومت نا صرف پاکستان بلکہ بھارت میں رہنے والی اقلیتوں اور نہرو و گاندھی کے بھارت کے لیے بھی خطرہ بن گئی ہے، کوئی بھی گوگل پر جا کر با آسانی نازی نظریات اور بی جے پی/ آر ایس ایس کے نسل کش نظریات کے درمیان مماثلت کو سمجھ سکتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پہلے ہی 40 لاکھ بھارتی مسلمان حراستی کیمپوں میں قید یا شہریت کے خاتمے کا سامنا کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ دنیا کو اس معاملے کا نوٹس لینا چاہیے کیونکہ جن اب بوتل سے باہر نکل چکا ہے اور اگر بین الاقوامی برادری نے آر ایس ایس غنڈوں کے ہتھکنڈوں سے نفرت اور نسل کشی کے نظریات کو نہ روکا تو یہ مزید بڑھ جائیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ دنیا کو بھارت کے جوہری ہتھیاروں کے تحفظ کے بارے میں سوچنا چاہیے کیونکہ وہ فسطائی اور نسل پرست ہندو برتری کی خواہشمند مودی حکومت کے کنٹرول میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک ایسا معاملہ ہے جو نا صرف خطے بلکہ پوری دنیا پر اثرانداز ہو سکتا ہے۔

 



متعللقہ خبریں