کشمیر میں کشیدگی میں گراوٹ لائی جائے، امریکی صدر

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے  وزیر اعظم عمران خان سے ٹیلی فونک رابطہ  قائم کرتے ہوئے  مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا

1253857
کشمیر میں کشیدگی میں گراوٹ لائی جائے، امریکی صدر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی جانب سے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت  کو ختم کیے جانے کے بعد خطے میں بڑھنے والی کشیدگی کو پاکستان اور بھارت کے درمیان ڈائیلاگ کے ذریعے کم کیے جانے کی اپیل کی ہے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے  وزیر اعظم عمران خان سے ٹیلی فونک رابطہ  قائم کرتے ہوئے  مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  نے اس موضوع پربات کرتے  ہوئے کہا ہے کہ  اس ٹیلیفونک رابطے میں وزیراعظم اور ٹرمپ کے درمیان تفصیلی گفتگو ہوئی، وزیر اعظم نے مقبوضہ کشمیر کی خراب صورتحال، بھارتی مظالم اور اس کی عالمی قوانین کی مسلسل خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا۔

واضح رہے کہ  مذکورہ فیصلے کے بعد سے مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے  سیکورٹی اقدامات کو مزید سخت کرتے ہوئے کرفیو نافذ کر رکھا  ہے۔

ہند حکام  یہ دعوی کر رہے  ہیں کہ جموں و کشمیر میں زندگی معمول پر آنے لگی ہے تو  عالمی میڈیا کے مطابق علاقے میں انٹرنیٹ، موبائل فون،  لینڈ لائن  سمیت دیگر پابندیاں تاحال برقرار ہیں اور سڑکوں پر رکاوٹیں  دکھائی  دے رہی ہیں۔

 



متعللقہ خبریں